Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پانچ ہزاروڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر چمڑے کی صنعت سے وابستہ فیکٹریوں کے مالکان اور ملازمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا-  
     
  01-Nov-2020  
     
   
     
  کورنگی انڈسٹریل ایریا کے پانچ ہزار روڈ اور نالے کی تعمیر کراچی پیکیج سے کی جائے گی اور پی ٹی اے کے تعاون سے چمڑے کی مصنوعات کی فیکٹریوں سے نکلنے والے کیمیکل ملے ہوئے پانی کو صاف کرنے کے لئے جدید ترین ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ اس پانی کو شجر کاری اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکے، ہر کام حکومت تنہا نہیں کرسکتی اداروں کا تعاون ضروری ہے، یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام، سابق چیئرمین گلزار فیروز، کاٹی کے سابق صدر دانش خان، وائس چیئرمین ٹینرز ایسوسی ایشن طارق محمود، انفراسٹرکچر کمیٹی کے چیئرمین عزیز احمد سمیت تاجروں اور صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے ظہرانے میں شرکت کی، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پانچ ہزاروڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر چمڑے کی صنعت سے وابستہ فیکٹریوں کے مالکان اور ملازمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، انہوں نے ٹینرز ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا جہاں پر چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں سے استعمال شدہ پانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے،بعدازاں پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی پوری دنیا میں مانگ ہے اور یورپی ممالک، ساؤتھ افریقہ اور گلف میں بھی پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کو بے انتہا پسند کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنا کر ہم اربوں روپے کی چمڑے سے بنی مصنوعات برآمد کرسکتے ہیں اور اس سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ ہزارروڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نالے کی تعمیر،سیوریج لائن، گرین بیلٹ، سڑکوں کے سائن بورڈ اور شجر کاری ایک ساتھ کی جائے گی تاکہ اس علاقے کی صورتحال نمایاں بہتر ی آئے، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے عبدالسلام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا کہ اس علاقے میں 175 سے زائد انڈسٹریز موجود ہیں اور پاکستان میں چمڑے کی مصنوعات کے حوالے سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کا یہ علاقہ اور یہاں تیار کی جانے والی مصنوعات سب سے زیادہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بلال کالونی، مہران ٹاؤن اور شریف آباد کے رہائشی پانچ ہزار روڈ پر اپنے گھروں کا کچرا ڈالتے ہیں جبکہ لینڈ مافیا نے اس روڈ پر تجاوزات قائم کردی ہیں جنہیں ختم کیا جانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سیوریج لائن نہ ہونے کے سبب سیوریج برساتی نالوں میں ڈالا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اس علاقے میں جو کام کرے گی پی ٹی اے اس سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے کیونکہ انڈسٹریز کے چلنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں اور ملک کو ٹیکس کی صورت میں ایک معقول رقم حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ چمڑے کی مصنوعات سے اس علاقے میں45 ہزار سے زائد لوگ وابستہ ہیں اور انہیں روزگار کے مواقع میسر ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جس طرح گجر نالے اور محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں اسی طرح پانچ ہزار روڈ کے نالے سے بھی تجاوازت کا خاتمہ کیا جائے گاکیونکہ تجاوزات سے علاقے کی صورت حال ابتر ہوجاتی ہے اس موقع پر گلزار فیروز، عزیز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard