Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی مہارت میں بھی اضافہ کرنا ہوگا-  
     
  07-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے اپنی تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی مہارت میں بھی اضافہ کرنا ہوگا، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سلسلے میں متعدد اقدامات کررہی ہے جن میں سی ایس ایس کارنر کا آغاز، اسٹریٹ لائبریریوں کا قیام اور پہلے سے موجود لائبریریوں کی حالت کو بہتر بنانا شامل ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مطالعے کے فروغ کا کلچر پیدا کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے میٹروپول واقع اسٹریٹ لائبریری میں ایک ہزار نئی کتب کو اسٹریٹ لائبریری کو دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر جنرل پارکس طحہٰ سلیم، کونسل آف لائبریریز کے سلطان خلیل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کتابوں کا مطالعہ انسان کو اپنی روایات اور تہذیب و ثقافت کے قریب کرتا ہے اورشعور و آگہی میں اضافے کا سبب ہے، دوسروں کی زندگی کے تجربات اور مشاہدات کو مطالعے کے ذریعہ جانا جا سکتا ہیاوررہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جو علم و ادب کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے، یہاں کے نوجوان با صلاحیت ہیں انہیں آگے بڑھنے کیلئے رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو بہتر اور کامیاب بنا سکیں، انہوں نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی لائبریریوں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان مطالعے کی جانب راغب ہوں اور اپنا مستقبل سنوار سکیں، انہوں نے کہا کہ لیاری اور نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کی جارہی ہیں جبکہ نوجوانوں کو مقابلے کے امتحان کی تیاری کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ایس ایس کارنرز بنائے جائیں گے تاکہ کراچی کے نوجوانوں کو یہ مواقع میسر آئیں کہ وہ سی ایس ایس کے امتحان پاس کرنے کے بعد اعلیٰ ترین ملازمتیں حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد مطالعہ کے رجحان میں کمی آئی ہے لیکن سوشل میڈیا کتابوں کا نعم البدل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کتاب کو کسی بھی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہے اور رہے گی، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید بھی اللہ کی ایک کتاب ہے جو مسلمانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی سنوارنے کے لئے رشد و ہدایت کے اس سرچشمہ سے بھی فیض یاب ہونا چاہئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر اسٹریٹ لائبریری کی شیلف میں کتابیں رکھیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان اسٹریٹ لائبریریوں کو نئی کتابوں سے مزین کیا جاتا رہے گا تاکہ نوجوان اوراہل علم و ادب ان سے استفادہ کرتے رہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard