Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کی چورنگیوں کی بیوٹیفکیش کے لئے انہیں نیلام کیا جائے گا -  
     
  08-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کی چورنگیوں کی بیوٹیفکیش کے لئے انہیں نیلام کیا جائے گا جس سے نہ صرف مخصوص افراد کی اجارہ داری ختم ہوگی بلکہ نیلامی کے باعث کے ایم سی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور بہتر اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے، چورنگیوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے ڈیزائن و ماڈل بنا کر کے ایم سی سے منظور کرانا ہوگا، بزنس کمیونٹی شہر کے پارکس، لائبریریاں، شاہراہوں کی گرین بیلٹس اور چورنگیوں کو بہتر بنانے کے لئے آگے آئے،شہر کو خوشنما اور سرسبز بنانے کے لئے ان کا تعاون مفید ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زی گروپ آف کمپنیز کے بانی و صدراور ایم پاک بزنس ڈیویلپمنٹ فورم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایچ ایم آر گروپ کے سربراہ حاجی رفیق پردیسی، کروان گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین فرحان حنیف،چیف کمشنر کو آپریٹ ڈاکٹر آفتاب امام، ایم پاک بزنس ڈیویلپمنٹ فورم سے سید ناصر وجاہت، شیخ امتیاز حسین، نعمان احمدانی، جنید الرحمان، سمیر شمسی، ڈاکٹر زاہد انصاری، رضوان جعفر، امان پیر، بلال فاروق پٹیل، ندیم معاز جی، منصب ابرار اور زی گروپ کے شکیب عبدالجباراور فیصل حاجی صدیق نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی چورنگیوں کو شہر کی تہذیب و ثقافت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ان کی بیوٹیفکیشن میں کراچی کی تہزیب وثقا فت سے ہم آہنگی ضروری ہے لہٰذا انہیں اسپانسر کرنے والے اداروں کو اسی پلان کے تحت کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ صنعت کار اور تاجر برادری شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرے تو بہت کم وقت میں شہر کو خوبصورت اور دلکش بنایا جاسکتا ہے، خاص طور پر صنعتی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر بہتر بنانے میں یہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جس سے نہ صرف صنعتی علاقے بہتر اور خوبصورت ہوں گے بلکہ وہاں سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا اور صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو بھی اس سے فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی،ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہر میں علمی و ثقافتی اقدار کے تحفظ اور پذیرائی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا اور باہمی یکجہتی و رواداری عام ہوگی، اسٹریٹ لائبریریز کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کراچی کے صنعتی و کاروباری ادارے تعلیم کے فروغ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ باعث تحسین ہیں تاہم ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اگر سمت کا تعین ہو اور نیک نیتی سے کام کیا جائے تو مختلف شعبوں میں تبدیلیاں لانا ممکن ہے، کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے ملک کا کمرشل کیپٹل ہونے کے ساتھ ساتھ یہ شہر پورے ملک کے مختلف حصوں میں پائی جانے والی تہذیب و ثقافت کا خوبصورت گلدستہ بھی پیش کرتا ہے اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے ہر کاوش کا خیرمقدم کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہرممکن بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard