Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرام سروس چلانے کے لئے استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا-  
     
  09-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرام سروس چلانے کے لئے استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، پروجیکٹ کو کم خرچ اور مالی طور پر شہر کے لئے موزوں بنانے کے لئے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں، کراچی اور استنبول مشرقی اقدار اور ثقافت کے رشتے میں جڑے ہیں، دونوں شہروں کو 60 کی دہائی کے بعد سے یکساں شہری مسائل کا سامنا رہا ہے ،80 کی دہائی کے بعد استنبول میں بہت تبدیلی آئی جبکہ ہم ابھی تک ان مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے ترکی کے دورے میں بلدیہ استنبول کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور ڈائریکٹر ریلز سے ملاقات کے موقع پر کہی، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طٰحہ سلیم اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز سیدصلاح الدین بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ ہیں جبکہ استنبول میونسپلٹی کی نمائندگی ڈپٹی جنرل سیکریٹری Mr.Ibrahim Orhan Demir اور ڈائریکٹر ریلزMr.Serap Timur کر رہے تھے، ملاقات کے دوران یہ طے کیا گیا کہ استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ٹرام سروس چلانے کے حوالے سے تجربات کے تبادلے اور منصوبے کو مقامی ضروریات اور معاشی صورتحال سے ہم آہنگ کرنے میں تعاون فراہم کرے گی تاکہ کراچی میں ٹرام سروس شہریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہواور اس کے ذریعے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کئے جاسکیں، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ترکی پہنچنے کے فوراً بعد استنبول میں بلدیاتی حکام سے رابطہ کیا اور استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے استنبول کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لیا اور عوامی سہولیات سمیت انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ان کی ٹیم کو استنبول کے روڈ اور ریل انفراسٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داریوں اور شہر کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بتایا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے اور ماس ٹرانزٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام پاکستان سے قبل ٹرام سروس شروع کی گئی تھی جس سے شہریوں کو بہت سہولت ملی تاہم اس وقت یہ ٹرانسپورٹ سسٹم اتنا ترقی یافتہ نہیں تھا لہٰذا بعض وجوہات کے تحت اسے بند کردیا گیا اس کے باوجود کراچی جیسے گنجان اور بڑے شہر میں ٹرانسپورٹ کے اس نظام کی ضرورت باقی رہی اور شہر کی آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث آج کراچی کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کے لئے ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے دوست ممالک سے تکنیکی و دیگر تعاون کے حصول کی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں اور ترکی نے پاکستان کی ترقی میں بہت زیادہ مدد کی ہے، خاص طور پر تعمیراتی شعبے اور ماس ٹرانزٹ نظام میں ترک حکومت اور کمپنیز نے پاکستان کے مختلف شہروں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں اور یہ تعاون اب بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ استنبول کی بلدیہ نے اپنے شہریوں کے لئے جن سہولیات کا انتظام کیا ہے انہیں کراچی میں متعارف کرانے پر غور کریں گے اور امید ہے کہ مستقبل میں کراچی اور استنبول ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور باہمی رابطوں میں اضافہ ہوگا،کراچی کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں تعاون فراہم کرنے پر ترک حکام کے مشکور ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard