Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی کا شہر ایسنلر (Esenler) اسلامی دنیا کا پہلا اسمارٹ سٹی ہے ، کراچی کو اس شہر سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے-  
     
  11-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی کا شہر ایسنلر (Esenler) اسلامی دنیا کا پہلا اسمارٹ سٹی ہے ، کراچی کو اس شہر سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ، ایسنلر کراچی کی طرح گنجان آباد شہر ہے جہاں شہری انتظامیہ نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر شہریوں کو مثالی سہولیات فراہم کی ہیں، کراچی میں بھی اسی طرز پر تعمیر و ترقی چاہتے ہیں، یہ بات انہوں نے ترکی کے شہر ایسنلر (استنبول) کے میئر توفیق گوسکو سے ملاقات کے موقع پر کہی، ایسنلر کے میئر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اپنے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقے کو اسمارٹ سٹی کے تصور کے مطابق ترقی دے کر ایک نئے روپ میں دنیا میں سامنے پیش کیا گیا ہے اور اسلامی دنیا میں یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے میئر ایسنلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور ایسنلر شہر میں مماثلت ہے دونوں شہر میٹروپولیٹن سٹیز اور صنعت و تجارت کا مرکز ہیں اور دیگر علاقوں اور شہروں میں رہنے والے یہاں روزگار کے لئے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسنلر شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے جس طرح نمٹا گیا ہے اسی طرح کراچی میں بھی گنجان آبادی کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں جنہیں ترک انتظامیہ اور حکام کے تعاون سے حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کا تصور دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس کی بنیاد جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ پر رکھی گئی ہے ، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں بڑے شہروں کو آج جن مسائل کا سامنا ہے ان کا بہترین حل اسمارٹ سٹی پیش کرتا ہے، ترکی نے اس حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ ترک ماہرین اور حکام کراچی کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس ضمن میں اپنے تجربات کا تبادلہ اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک عمل کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے ترکی کے موجودہ دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لئے ترکی کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ایسنلر ڈسٹرکٹ استنبول کے یورپی سائیڈ پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس کی تیز ترین ترقی ممکن ہوئی ہے ، استنبول میں ذرائع آمدورفت کو خاص توجہ دی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ ڈسٹرکٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس حوالے سے ترکی کے تجربات سے سیکھا جائے اور کراچی میں بھی شہری سہولیات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، اس موقع پر ایسنلر کے میئر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو سووینئر بھی پیش کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard