Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی نےترکی میں جدید طرز پر بنائی گئی ٹرام کا معائنہ کیا-  
     
  12-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے جس سے ترکی کے مختلف شہروں میں آمدورفت کے ذرائع جدید شکل میں سامنے آئے اور اب یہاں یورپی ممالک کے مساوی ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب ہیں،کراچی کے لئے ڈیزائن کئے گئے ٹرام سروس سسٹم کو شہر کی ضروریات اور دستیاب انفراسٹرکچر کے مطابق ہونا چاہئے جسے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید وسعت دی جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے دورے میں شمال مشرقی صوبے کے شہر ایسکیشیئر (Eskisehir) میں Estram کمپنی کے ہیڈ آفس اور ورکشاپ کے دورے کے موقع پر کیا، ڈائریکٹر جنرل پارکس کے ایم سی طٰحہ سلیم اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز سید صلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو Estram کمپنی کی ٹرام سروس کے آپریشنز اور مینٹی نینس کے متعلق ڈیجیٹل پریزینٹیشن دی گئی اور ٹرام سروس کے لئے بچھائے گئے ٹریکس، اسٹیشنز اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ Estram ماس ٹرانسپورٹیشن سسٹم ایسکیشیئر (Eskisehir) میٹروپولیٹن میونسپلٹی کی جانب سے 2004ء میں متعارف کرایا گیا جس کے لئے ابتدائی طور پر 15 کلو میٹر طویل ٹریک بچھایا گیا ، ٹرام کی کل لمبائی تقریباً100 فٹ ہے ، Estram نیٹ ورک کو ملے جلے ٹریفک میں زیادہ سے زیادہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے جدید طرز پر بنائی گئی ٹرام کا بھی معائنہ کیا اور اس میں مسافروں کے لئے فراہم کی گئیں سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، انہوں نے Estram ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو میٹروپولیٹن سٹیز کے لئے مثالی قرار دیا اور کہا کہ کراچی جیسے گنجان آباد اور بڑے شہر میں جہاں ٹرانسپورٹ مسائل میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا اس قسم کی ٹرام سروس سے شہریوں کو بہت زیادہ آسانی اور سہولت میسر آسکتی ہے اور اندرون شہر سفر کے دورانیہ میں بہت زیادہ کمی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کراچی میں ٹرام سروس شروع کرنے کے لئے ترکی کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کیا جائے کیونکہ ترکی ہمارا دوست ملک ہے اور پاکستان میں ترکی کے تعاون سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سسٹم کو ترقی دینے میں بہت مدد ملی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی کراچی کے لئے ڈیزائن کئے گئے ٹرام سروس سسٹم کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ یہ ہر لحاظ سے شہریوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ترک کمپنیز کے نمائندوں اور شہری حکام کے ساتھ ان کی بات چیت نہایت مفید رہی ہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں ہم جلد ہی کراچی میں ٹرام سروس کی صورت میں ایک جدید اور باسہولت ماس ٹرانسپورٹیشن سسٹم متعارف کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard