Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی نے عثمانیہ دور کے تاریخی مخطوطات اور دستاویز کو جدید تکنیک کی مدد سے محفوظ بنایا ہے-  
     
  13-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ترکی نے عثمانیہ دور کے تاریخی مخطوطات اور دستاویز کو جدید تکنیک کی مدد سے محفوظ بنایا ہے، اس آرٹ میں مہارت کے لئے جمہوریہ ترکی کی عثمانیہ آرکائیوز پریزیڈینسی نے پاکستانیوں کی تربیت پر آمادگی ظاہر کی ہے جو ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، اس طریقہ کار کو سیکھ کر ہم اپنے نادر و نایاب تاریخی مخطوطات کو دیسی طریقے سے محفوظ بنانے کے قابل ہوسکیں گے اور ہمارا یہ ورثہ آئندہ نسلوں تک بہترین انداز میں منتقل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے دورے میں عثمانیہ آرکائیوز پریزیڈینسی کے نائب صدرسے ملاقات کے موقع پر کیا اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عثمانیہ آرکائیوز پریزیڈینسی میں تاریخی اعتبار سے انتہائی اہم اور نادر دستاویزات کو محفوظ بنانے کے عمل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور یہ بتایا گیا کہ یہاں اب تک عثمانیہ دور کے تمام تاریخی مخطوطات کو محفوظ بنایا جاچکا ہے جس سے اس تاریخی ورثے کو معدوم ہونے سے بچا لیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرکے انہیں خوشی ہوگی اور وہ یہ جدید طریقہ پاکستانیوں کو سکھانے کے لئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی ایک طویل تاریخ ہے اور عثمانیہ سلطنت دنیا کے ایک بڑے حصے پر محیط تھی، تاریخی اعتبار سے ترکی اور قرب و جوار کے ممالک میں پائے جانے والے قدیم اور تاریخی مخطوطات کی حفاظت اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہمارا فرض تھا جسے ترکی نے بہترین انداز میں انجام دیا جا رہا ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ ترکی دیگر شعبوں کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے رہنمائی اور تعاون کے لئے تیار ہے، دریں اثناء ترکی کے دورے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ جانے والے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس کے ڈائریکٹر جنرل طٰحہ سلیم اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز سید صلاح الدین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر استنبول کی ٹرانسپورٹیشن کمپنی ازبیک کا دورہ کیا اور استنبول شہر میں کمپنی کی طرف سے متعارف کرایا گیا جدید ٹرانسپورٹ انجینئرنگ ماڈل کا جائزہ لیا انہوں نے اس کے مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں، ازبیک کمپنی کے نمائندوں نے اس موقع پر استنبول میں رائج اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کی تفصیلات بتائیں اور اس شعبے میں پاکستانی انجینئرز کو تربیت دینے کی پیشکش کی جس سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم دور جدید کی اہم ضرورت ہے جسے دنیا کے میٹروپولیٹن سٹیز میں شہریوں کی سہولت کے لئے بنایا گیا ہے اور ترکی میں یہ تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے، کراچی جیسے گنجان آباد اور بڑے شہر میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم شہریوں کے روزمرہ مسائل کا حل پیش کرسکتا ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard