Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے خیابان سعدی شاہراہ بیدل کی سڑک کو ملک کے مختلف شہروں میں تدریس کے حوالے سے شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیت سسٹر برکمینز سے منسوب کیا-  
     
  16-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ایسی شخصیات کی تقلید کی جائے جنہوں نے علم و عمل کی دنیا میں اپنے کردار سے روشن مثال قائم کی، ملک کی ترقی و بہتری کے لئے جس کسی نے بھی اپنی توانائیاں وقف کیں اور اپنے حصے کی شمع روشن کی وہ ہمارے لئے قابل فخر ہے ،شہری انتظامیہ ایسی شخصیات کے عمل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرتی رہے گی کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح کلفٹن بلاک 2 میں مقامی افراد اور اساتذہ و طالب علموں کی موجودگی میں خیابان سعدی شاہراہ بیدل کی سڑک کو ملک کے مختلف شہروں میں تدریس کے حوالے سے شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیت سسٹر برکمینز سے منسوب کرنے کے موقع پر کیا، واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے21 اکتوبر 2020 کو یہ سڑک نامور ماہرتعلیم سسٹربرکمینزکے نام سے منسوب کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دی تھی، قرارداد کے تحت 17 جنوری 2020 ء کو سسٹر برکمینز کی پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات کے اعتراف کے طور پر منعقدہ تقریب میں کراچی کی کسی شاہراہ کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ اقدام سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کے سیکشن 85 اور 86 کے مطابق ہے جس کی رو سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی حدود میں واقع جگہوں اور راستوں کے نام ملک کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات سے منسوب کرنے کی مجاز ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اس قرارداد کے تحت برکمینز روڈ (Berchmans Road) کے طور پر اس سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکراچی افتخار شالوانی نے سسٹر برکمینز کے کیریئراور ان کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر برکمینز1929ء آئی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951ء میں Convent of Jesus and Mary School میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد 1953 ء میں 24 سال کی عمر میں وہ پاکستان آئیں اور ان کے تعلیمی کیریئر کا بیشتر وقت پاکستان میں گزرا جس کے دوران وہ تقریباً60 سال تک کراچی، لاہور اور مری میں تدریس کے فرائض انجام دیتی رہیں اور CJMS کی پرنسپل کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں، ہزاروں پاکستانی طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور علم کے فروغ میں مثالی کردار ادا کرنے کی وجہ سے سسٹربرکمینز کی شاندار خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2012 ء میں ستارہ قائداعظم بھی عطا کیا گیا نیز اس حوالے سے انہیں عالمی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا جو ہمارے لئے باعثِ فخر ہے، ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ شہر کی اس سڑک کو تعلیمی شعبے میں شاندار کارکردگی کی حامل شخصیت سے منسوب کرنے کا مقصد ایک طرف انہیں شایانِ شان انداز میں خراج تحسین پیش کرنا اور دوسری جانب موجودہ اور آئندہ نسلوں کو ان کی عمدہ خدمات سے روشناس کرانا ہے، سسٹر برکمینز کی انتھک اور بے غرض تعلیمی خدمات کے اعتراف سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج مزید بہتر ہوگا، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک میں تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد بالخصوص اساتذہ کرام کو اس سے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور ہمارے تعلیمی نظام اور اداروں میں بہتری آنے سے ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard