Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کے ایم سی یہ ترقیاتی کام اپنے وسائل سے اور شہریوں کی اولین ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دے رہی ہے-  
     
  16-Nov-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شاہراہ پاکستان کو جہانگیر روڈ سے منسلک کرنے والے تین ہٹی پل کی بیوٹیفکیشن اور دونوں جانب حفاظتی گریل کی مضبوطی سمیت فٹ پاتھ پر ٹائلز کی تنصیب کے ذریعے اس جگہ کو ایک نیا اور خوبصورت روپ دیا جا رہاہے، گرین بیلٹ پر شجر کاری اور اطراف میں تجاوزات کے خاتمے سے تین ہٹی سے گزرنے والے شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے ساتھ ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹا جاسکے گا، کے ایم سی یہ ترقیاتی کام اپنے وسائل سے اور شہریوں کی اولین ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دے رہی ہے ،لیاقت آباد کی یہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کے بھاری حجم کا سامنا کرتی ہے لہٰذا اسے بہتر بناناضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لیاقت آباد تین ہٹی کے پل کی بیوٹیفکیشن کے کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا، ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز شبیہہ الحسن زیدی ، متعلقہ انجینئرز اور دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل ورکس کو ہدایت کی کہ پل کے درمیان لگے بجلی کے کھمبوں پر بھی رنگ و روغن کیا جائے اور پودے لگائے جائیں جبکہ ٹائلز کی تنصیب اور آہنی گریل کو باحفاظت بنانے کے لئے معیار کا خاص خیال رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ ان کاموں سے تین ہٹی پل کی شکل بہتر ہوجائے گی، بعدازاں ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد نمبر 2 پر جاری سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ بھی تعمیر کرنے اور اطراف میں تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی، سڑک پر موجود کچرے کے ڈھیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے رابطہ کرکے کچرا اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر میں معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں اور فٹ پاتھیں دیرپا ثابت ہوں، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز شبیہہ الحسن زیدی نے بتایا کہ ایس ایم توفیق روڈ پر واٹر بورڈ کی پائپ لائن بیٹھ جانے کی وجہ سے کھدائی کی گئی تھی جس کے بعد سڑک کا یہ حصہ استعمال کے قابل نہیں رہا تھا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب اس سڑک کی بھرائی اور لیولنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی یہاں کارپیٹنگ کا کام شروع کردیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ کراچی کی مختلف سڑکوں پر گڑھوں کو بھرنے کے لئے موبائل ٹرک کا استعمال شروع کیا گیا ہے جن کے ذریعے سڑکوں کی مسلسل نگہداشت اور جہاں ضرورت ہو وہاں ان کی مرمت و بھرائی کا کام انجام دیا جائے گا تاکہ کے ایم سی کی تمام سڑکیں موٹر ایبل رہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے انہیں ہدایت کی کہ اس کام کو مستقل بنیاد پر انجام دیا جائے کیونکہ سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی وجہ سے عموماً ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور حادثات کا بھی امکان رہتا ہے، اس لئے خاص طور پر بڑی شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر مرمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے جس سے شہریوں کو جلد از جلد سہولت ملے اور ان کے مسائل حل ہوں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard