Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کلفٹن کے مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت و پیوندکاری کرکے انہیں قابل استعمال بنایاجارہا ہے-  
     
  28-Dec-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کلفٹن کے مختلف علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت و پیوندکاری کرکے انہیں قابل استعمال بنایاجارہا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں حائل مشکلات دور کی جاسکیں، کلفٹن انڈرپاس کے سائیڈ روڈ ،شون سرکل اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر 25ہزار اسکوائر فٹ پیچ ورک کیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں اور تاجر برادری کو سہولت ملے گی ،سڑکوں اور شاہراہوں کی بحالی ومرمت کے کام شہر کی اولین ضرورت سمجھتے ہوئے انجام دیئے جارہے ہیں ،موجودہ انفراسٹرکچر با سہولت اور آرام دہ ہوگاتو نئے کام بھی کئے جائیں گے، ان خیالات کااظہارانہوںنے کلفٹن انڈر پاس اور شون سرکل کے اطراف کی جانے والی سڑکوں کی مرمت و پیوند کاری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کلفٹن انڈر پاس کا سائیڈ روڈ بے انتہا خراب تھا اور یہاں سے گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا تھا حالانکہ یہ ایک اہم ذیلی راستہ ہے جہاں 24 گھنٹے گاڑیوں کی آمد ورفت رہتی ہے علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اس سڑک پر پڑنے والے گڑھے بھر دیئے گئے اور سطح ہموار کرکے مشینی استر کاری کی گئی، اس کے علاوہ شون سرکل اور ملحقہ سڑکوں کی حالت بھی بہتر بنائی گئی ہے جہاں کئی مقامات پر سڑک ٹوٹ چکی تھی اور ہر وقت حادثات کا امکان رہتا تھا اس پورے علاقے میں روڈ نیٹ ورک کا سروے کرنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت اور پیوند کاری مکمل کی گئی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز شبیہہ الحسن زیدی کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی مرمت و استرکاری کے ساتھ ساتھ تمام منسلکہ کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے،سڑکوں اور پلوں کا نیٹ ورک بہتر ہونے سے شہر میں واضح بہتری آئے گی لہٰذا جہاں بھی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری لگا کر کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ انفرا سٹرکچر کی بہتری کے کام پورے شہر میں یکساں بنیاد پر جاری ہیں اور ان کے فوائد تبھی سامنے آئیں گے جب ان کے اعلیٰ معیار اور مستقل معائنہ کے نظام کو یقینی بنایا جائے، بلدیہ عظمیٰ کراچی یہ تمام کام اپنے وسائل سے انجام دے رہی ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سڑکوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو ٹھیک کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بحالی و مرمت کے سلسلے میں قبل ازیں غریب آباد اور حسین آباد کے درمیان 60 ہزار اسکوائر فٹ سڑک کی مرمت اور کارپیٹنگ کے علاوہ ابو الحسن اصفہانی روڈ اور شاہراہ پاکستان پر واٹر پمپ کے قریب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور درستگی کا کام اور عیسیٰ نگری سے لے کر حبیب بینک (سائٹ ایریا) براستہ ناظم آباد شاہراہ ابن سینا کے مختلف حصوں کی مرمت و کارپیٹنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ لیاقت آباد 10 نمبر سے لے کر ناظم آباد انڈرپاس کے درمیانی حصے میں بھی سڑک کے مختلف حصوں کی پیوندکاری کی گئی اور ضلع شرقی میں اولمپیئن اصلاح الدین روڈ اور علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کی بحالی و تعمیر کے کام انجام دیئے جاچکے ہیں جن سے شہریوں کو کافی سہولت حاصل ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے سڑکوں کی مرمت و استر کاری کی گئی ہے وہاں اس امر کو پیش نظر رکھا جارہا ہے کہ ہونے والے کام دیر پا ثابت ہوں اور سڑکیں جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں، اس کے ساتھ ساتھ علاقے کی ضروریات اور ٹریفک کے دبائو کو بھی سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard