|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation's Parks and Horticulture departments is going to hold first Karachi Marigold Festival at Frere Hall from 22th to
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Tuesday directed Karachi Metropolitan Corporation's officials and employees to priorities the issues of city.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Sunday said that works are underway for renovation of roads, flyovers, pedestrian bridges and streets lights.
Cl
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that Karachi Metropolitan Corporation’s revenue would be increased after making municipality charges
-
German Consul General Mr Holger Ziegeler on Thursday called on Administrator Karachi Laeeq Ahmed and discussed matter of mutual interests.
The Admini
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت فریئر ہال اور المرکز اسلامی میں سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لئے قائم کئے گئے کارنر کامیابی سے جاری ہیں-
|
|
|
|
|
|
29-Dec-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت فریئر ہال اور المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں نوجوان طلبہ و طالبات کو سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لئے قائم کئے گئے کارنر کامیابی سے جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں نوجوان شرکت کر رہے ہیں، سی ایس ایس کارنر کے دو ماہ مکمل ہوچکے ہیں جس کے دوران سو سے زائد سیشنز میں 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جبکہ ممتاز سابق بیوروکریٹس ، اساتذہ کرام اور ماہرین نے ان سیشنز کے دوران شرکاء کو سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے حوالے سے مفید باتیں بتائیں اور اپنے تجربے اور مشاہدات کی روشنی میں انہیں امتحان کی تیاری کرائی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر طٰحہ سلیم کے مطابق سی ایس ایس کارنر کے لئے دو کیمپس قائم کئے گئے جہاں شرکاء کو انٹرنیٹ اور فرنیچر کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کارنر کے قیام کو طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بہت سراہا ہے اور اسے درست سمت کی جانب ایک پیشرفت قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس مقابلے کا اعلیٰ ترین امتحان ہے جس میں کامیابی نوجوانوں کے لئے بہترین اور سنہرے کیریئر کی راہ کھول دیتی ہے لہٰذا سی ایس ایس کارنر میں شریک طلبہ و طالبات کو وہ تمام مواقع اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے جس سے ان کا بہتر مستقبل یقینی بن سکے اور وہ سول سروس میں شمولیت اختیار کرکے اپنی بہترین صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کرسکیں، انہوں نے کہا کہ یہ تمام کلاسز مفت ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس طرف راغب کرنے کے لئے ہرممکن حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، سی ایس ایس کلاسز میں 2020 ء اور 2021 ء کے سی ایس ایس امتحان کی تیاری کرائی جارہی ہے جبکہ ان کلاسز کی تکمیل پر آئندہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے لئے نوجوان طلبہ و طالبات کو رجسٹر کیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل پارکس طٰحہ سلیم نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے فریئر ہال اور المرکز اسلامی میں قائم سی ایس ایس کیمپس جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور اسے شہر کراچی کے لئے ایک اچھا شگون قرار دیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی جہاں شہریوں کو صحت و تفریح کی سہولیات مہیا کر رہی ہے وہیں علمی شعبے میں بھی ان کی معاونت جاری ہے اور سی ایس ایس کارنر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی ایس ایس کارنر میں شرکت کرنے والے نوجوان اپنے امتحان میں بھرپور تیاری کے ساتھ بیٹھیں گے اور امتحانات میں سرخرو ہوں گے ، سی ایس ایس کارنر میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ موجودہ اور سابق بیوروکریٹس اور ممتاز شخصیات کو یہاں مدعو کیا جا رہا ہے جن سے شرکاء کو بہت زیادہ سیکھنے کے مواقع مل رہے ہیں، شہر کے طول و عرض سے نوجوانوں نے سی ایس ایس کارنر میں رجسٹریشن کے لئے رجوع کیا ہے جس سے اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی ان کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے ان کی معاونت اور رہنمائی جاری رکھے گی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|