|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation's Parks and Horticulture departments is going to hold first Karachi Marigold Festival at Frere Hall from 22th to
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Tuesday directed Karachi Metropolitan Corporation's officials and employees to priorities the issues of city.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Sunday said that works are underway for renovation of roads, flyovers, pedestrian bridges and streets lights.
Cl
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that Karachi Metropolitan Corporation’s revenue would be increased after making municipality charges
-
German Consul General Mr Holger Ziegeler on Thursday called on Administrator Karachi Laeeq Ahmed and discussed matter of mutual interests.
The Admini
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے سینئر ڈائریکٹر کی نگرانی میں برنس روڈ اور رامسوامی کے علاقے میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا-
|
|
|
|
|
|
01-Jan-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے سینئر ڈائریکٹر کی نگرانی میں برنس روڈ اور رامسوامی کے علاقے میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے 325 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرلیا جسے بعدازاں جانوروں کی خوراک کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چڑیا گھر بھجوادیا گیا، اس کارروائی میں ڈاکٹر شفیق ،ڈاکٹر تاج ،ڈاکٹر محمد انعام نے حصہ لیا، واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی ذبیحہ، غیر معیاری اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اور اس کے لئے سروے اور معائنہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر یہ دیکھیں کہ ذبح ہونے والے جانوروں کا گوشت شہریوں کے استعمال کے قابل ہے یا نہیں، جہاں بھی شکایات موصول ہوں وہاں فوری کارروائی کرکے غیرمعیاری گوشت کی فروخت کو روکا جائے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایات کے مطابق ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر نے محکمہ ویٹرنری کے تحت چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کا سدباب کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہیں جبکہ غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت میں ملوث افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ غیر معیاری گوشت کی فروخت سے باز رہیں بصورت دیگر ایسا تمام گوشت فوری ضبط کرلیا جائے گا اور اس نقصان کی تمام تر ذمہ داری انہی کی ہوگی، سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور ان چھاپوں میں سینکڑوں کلو گرام گوشت ضبط کرکے چڑیا گھر اور رفاعی اداروں کو بھجوایا جاچکا ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|