Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا  
     
  04-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کراتے ہوئے کڈنی ہل پارک میں موجود رہ جانے والی تجاوزات کو بھی مکمل طور پر صاف کیا جائے گا جس کے لئے گوگل کی مدد سے نقشے کی تیاری میں ماہرین ارضیات سے مکمل مدد لی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کڈنی ہل کے اصل نقشے پر عملدرآمد کراتے ہوئے مذکورہ مقام پر کسی بھی طرح کی تجاوزات نہ رہ جائیں، وہ پیر کی شام کڈنی ہل پارک کا دورہ کرنے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دے رہے تھے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم،، ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کڈنی ہل پارک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، بالخصوص ان حصوں کا بغور خاص معائنہ کیا جو تجاوزات کی صورت میں کڈنی ہل پارک کی ز مین سے متصل ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اصل نقشے کے مطابق تمام تر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور کسی کو بھی بلاوجہ کوئی نقصان نہ پہنچے بلکہ تمام تر کارروائی کو عدالتی احکامات اور نقشے کے عین مطابق مکمل کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ کڈنی ہل پارک کے جس حصے پر تجاوزات کی صورت میں اسکول کی عمارت موجود تھی اسے صاف کرنے دینے کے بعد جو خالی زمین نظر آرہی ہے اسے خوبصورت انداز میں درختوں، پودوں اور پھولوں سے اس طرح سجایا جائے کہ یہاں آنے والوں کی دلچسپی کا سبب بن سکے، انہوں نے ہدایت کی کہ کڈنی ہل پارک میں پارک کو پانی دینے کے لئے جس سیوریج ٹینک کی تعمیر کی جا رہی ہے اس کی دیواروں کو اونچا کیا جائے تاکہ یہاں آنے والے کسی بھی طرح کے حادثے سے محفوظ رہ سکیں، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ بعض مکانات کے وہ حصے جو کڈنی ہل پارک کے رقبے میں شامل ہوگئے ہیں ایسے تمام مکانات کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکان کے ان حصوں کو ازخود منہدم کردیں تاکہ انہیں کڈنی ہل پارک کی زمین کے ساتھ شامل کیا جاسکے، بصورت دیگر نوٹس کی میعاد مکمل ہونے کے بعد محکمہ انسداد تجاوزات کارروائی کرے گا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ کڈنی ہل پارک کی تعمیر و نو عدالتی احکامات پر ستمبر2019 میں شروع کی گئی تھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں اور افرادی قوت سے اس مقام پر دن رات صفائی کے کام کرائے گئے اور ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا گیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard