Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام المرکز اسلامی کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں-  
     
  05-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام المرکز اسلامی کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں ، آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کرایا جائے تاکہ اسے فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کرکے بالخصوص ضلع وسطی کے رہائشیوں کو بھرپور سہولت فراہم کی جاسکے، مذکورہ آڈیٹوریم کی تعمیر کے بعد یہاں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے ہم اپنی نوجوان نسل کو اپنے ادبی ورثے کی آگاہی بھی دے سکیں گے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اس آڈیٹوریم سے آنے والی کرائے کی مد میں رقم سے اپنے ریونیو کو بھی بڑھانے کا موقع ملے گا، یہ بات انہوں نے عائشہ منزل پر واقع المرکز اسلامی کا دورہ کرنے کے بعد متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر طٰحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید احمد شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے المرکز اسلامی کے گرائونڈ اور پہلی منزل پر نصب طغرے اور خطاطی کے مختلف نمونوں کا بھی معائنہ کیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ یہ تمام فنی کام بہت ہی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا یہ انتہائی ضروری ہے کہ انہیں ہر طرح سے محفوظ بنایا جائے اور جن کے لئے یہ ضروری ہو کہ انہیں پلاسٹک کوڈنگ کرایا جاسکے انہیں اس عمل سے گزار کر محفوظ بنالیا جائے، انہوں نے کہا کہ المرکز اسلامی شہر کے وسط میں انتہائی اہم جگہ پر واقع ہے جسے مثبت طریقے پر کثیر المقاصد کاموں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طرح شہریوں اور بالخصوص این جی اوز کو بھی اپنے بامقصد پروگرام منعقد کرنے کا موقع مل سکے گا،انہوں نے کہا کہ شہر میں دیگر آرٹ گیلریز بھی موجود ہیں مگر ان کے بارے میں عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ وہاں پروگرام کرنے کی مد میں کرائے زیادہ وصول کئے جاتے ہیں جبکہ آرٹسٹ، خطاط اور دیگر اصناف ِ سخن سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے فن پاروں کی نمائش وہاں نہیں کرپاتے بلکہ اکثر تو بعض فنکاروں کی وہاں تک رسائی بھی نہیں ہوپاتی اسی لئے ایسے تمام فنکاروں کے لئے شہر کے وسط میں واقع المرکز اسلامی ایک آئیڈل جگہ ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے تمام فن کاروں اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مذکورہ آڈیٹوریم بلاامتیاز و تفریق فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے فن پاروں کی نمائش آسانی کے ساتھ یہاں منعقد کرسکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو اس موقع پر بتایا گیا کہ المرکز اسلامی کا سیمینار ہال 750 نشستوں کی گنجائش پر مبنی ہے جہاں نشستیں لگانے کا کام شروع کیاجا رہا ہے ، امید ہے کہ جلد ہی کرسیوں اور برقی آلات کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا، انہیں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت المرکز اسلامی کے لئے دو اسکیمیں رکھی گئی ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے مزید خوب سے خوب تر بنایا جائے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard