Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کو ہٹائے جانے کا عمل تیسرے روز بھی تسلسل کے سا تھ جاری رہا -  
     
  06-Jan-2021  
     
   
     
  محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کو ہٹائے جانے کا عمل تیسرے روز بھی تسلسل کے سا تھ جاری رہا اور شام تک محمود آباد نالے کے دونوں جانب تقریباً ساڑھے پانچ کلومیٹر کا رقبہ تجاوزات سے صاف کردیا گیا، آئندہ دو دنوں میں منظور کالونی فائر اسٹیشن سے کورنگی پل تک نالے کے دونوں جانب راستوں کو بھاری مشینری کے ذریعہ ہموار کردیا جائے گا، بدھ کے روز ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محمود آباد منظور کالونی نالے کا دورہ کیا، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی سمیت دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے انسداد تجاوزات کی کارروائی کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ محمود آباد منظور کالونی نالے کے اطراف تجاوزات ہٹائے جانے سے علاقے کی اہمیت و افادیت میں اضافہ ہوگا، ابھی اس مقام پر گندگی اور غلاظت کے باعث صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے جبکہ اس گندگی کے باعث یہاں کا ماحول بھی شہریوں کے لئے کسی بھی طرح صحت افزاء نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں جب نالے کے اطراف سڑک بن جائے گی تو اس علاقے کی شکل بدل جائے گی جویقینا بالخصوص یہاں رہنے والوں کے لئے خوشی کا باعث ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہاں رہنے والے مقامی لوگ اور ذمہ داران نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور بعض لوگوں نے تو از خود ہی کارروائی کرکے غیر ضروری طور پر تعمیر کی گئیں تجاوزات کو ہٹا دیا ہے، آئندہ چند دنوں میں تجاوزات ہٹائے جانے کے عمل کو مکمل کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر محمود آبادنالے اور اس کے اطراف قائم تجاوزات کو ہٹا یا جارہا ہے ، اس کارروائی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات ، محکمہ کچی آبادی، محکمہ لینڈ، محکمہ میونسپل سروسز ، محکمہ سٹی وارڈن سمیت انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک ہیں، محمود آبادنالے کے دونوں طرف تجاوزات کا خاتمہ کرکے بھاری مشینری کے گزرنے کیلئے راستہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ منظور کالونی فائر اسٹیشن سے کورنگی پل تک تقریباً7کلومیٹر نالے کے دونوں جانب راستہ ہموار کیا جارہا ہے، آئندہ دو دنوں میں باقی ماندہ پختہ تجاوزات کو بھی مکمل طور پر ہٹا دیں گے، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے اصل نقشے کے مطابق کام کیا جارہا ہے، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد تجاوزات کی اس کارروائی میں 57 مکانات اور دکانیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں،علاقے کے لوگ تعاون کررہے ہیں، کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نالے کے دونوں جانب راستہ ہموار کرنے سے بھاری مشینری آسانی کے ساتھ آگے تک پہنچ رہی ہے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اصل ڈیزائن کے مطابق کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی شخص کو کسی بھی طرح کا نقصان اور پریشانی نہ ہو۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard