Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  محمود آباد منظور کالونی نالے اور اطراف سے تجاوزات ہٹائے جانے کا عمل جمعرات کو چوتھے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہا-  
     
  07-Jan-2021  
     
   
     
  محمود آباد منظور کالونی نالے اور اطراف سے تجاوزات ہٹائے جانے کا عمل جمعرات کو چوتھے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہا، اس دوران نالے کے آغاز سے کورنگی پل تک ہلکی نوعیت کی تجاوزات کو ہٹانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نالے کے دونوں جانب راستوں کو بھاری مشینری کے ذریعہ ہموار کیا جارہا ہے تاکہ گاڑیوں اور مشینوں کو آگے تک لے جانے کے لئے راستہ مل سکے بعدازاں دورانِ سروے پہلے سے نشان زدہ 238 پختہ مکانوں اور دکانوں کو جو غیرقانونی طور پر نالے اور اس کے اطراف تعمیر کی گئی تھیں مسمار کیا جائے گا، جمعرات کو بھی میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے اپنی نگرانی میں مذکورہ مقام پر ہونے والی کارروائی کا از خود معائنہ کیا اور ہونے والے تمام کاموں کی نگرانی سمیت افسران کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹائے جانے کے اس عمل میں وہاں کے مقامی لوگوں کا تعاون حاصل رہا ہے لہٰذا اس کام کو بغیر کسی مشکل کے انجام دیا جارہا ہے، عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے، محمود آباد منظور کالونی نالے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں سمیت ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مکانات اور دکانیں تجاوزات کی زد میں آرہی ہیں اور جن پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نشانات بھی لگا دیئے گئے ہیں ان کے مالکان ان تجاوزات کو از خود ہٹانا شروع کردیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے سکیں، اس مد میں وہاں کے لوگوں کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ نالے کے اطراف بڑے بڑے تھیلوں اور بوروں میں کچرا چننے والے افراد نے کچرا جمع کرکے رکھا ہوا تھا جس کے باعث نالے کے اطراف جو تھوڑے بہت کچے اور نا ہموار راستے گزرنے کے لئے رہ گئے تھے وہ بھی بند ہورہے تھے جبکہ کچرا چننے والے صرف ان چیزوں کو جمع کرکے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جنہیں بیچ کر انہیں کچھ رقم مل جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ کچرا جو ان کے کسی کام کا نہیں ہوتا وہ واپس وہیں پھینک دیتے ہیں جو ہوا کے ساتھ نالے میں پہنچ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹائے جانے کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد نالے کے ساتھ دائیں اور بائیں دونوں جانب 12 فٹ کے روڈ سمیت 3 فٹ کی فٹ پاتھ بھی بنائی جائے گی اس طرح نالے کے دونوں جانب 15-15 فٹ کی جگہ گزرنے کے لئے دستیاب ہوگی جبکہ نالہ 20فٹ کی چوڑائی کے ساتھ پانی کے بہائو کو جاری رکھے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard