|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation's Parks and Horticulture departments is going to hold first Karachi Marigold Festival at Frere Hall from 22th to
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Tuesday directed Karachi Metropolitan Corporation's officials and employees to priorities the issues of city.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Sunday said that works are underway for renovation of roads, flyovers, pedestrian bridges and streets lights.
Cl
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that Karachi Metropolitan Corporation’s revenue would be increased after making municipality charges
-
German Consul General Mr Holger Ziegeler on Thursday called on Administrator Karachi Laeeq Ahmed and discussed matter of mutual interests.
The Admini
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محکمہ اسٹیٹ کو ہدایت کی ہے کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں اصل پلان کے علاوہ بنائی گئیں دکانوں اور ان کی الاٹمنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے-
|
|
|
|
|
|
07-Jan-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محکمہ اسٹیٹ کو ہدایت کی ہے کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں اصل پلان کے علاوہ بنائی گئیں دکانوں اور ان کی الاٹمنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ راہداری اور دیگر جگہوں پر تعمیر کی گئیں دکانوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ،کے ایم سی کی مارکیٹوں میں بنائی گئیں اضافی دکانیں ازخود ختم کردی جائیں جو افسر بھی تجاوزات قائم کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے یہ ہدایت لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے دورے کے موقع پر دی جہاں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر بتایا گیا کہ سپر مارکیٹ میں 770 سے زیادہ دکانیں ہیں جبکہ واٹر بورڈ کے آفس میں بنائی گئیں 17 دکانیں توڑ کر اسے سیل کردیا گیا ہے اور فرسٹ فلور کی چھت پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات بھی مسمار کی جاچکی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سپر مارکیٹ کو اس کے اصل پلان کے مطابق بحال کیا جائے اس اہم مارکیٹ میں غیرقانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جاسکتیں لہٰذا تمام امور قواعد و ضوابط کے تحت لائے جائیں، انہوںنے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کی دکانوں سے خاصی معقول آمدنی ہوسکتی ہے لہٰذا متعلقہ افسران اس پر فوری توجہ دیں اور باقاعدگی سے سروے اور معائنہ کرکے رپورٹ دیں کیونکہ ایمپریس مارکیٹ ، لی مارکیٹ، پاکستان چوک اور لیاقت آباد سپرمارکیٹ جیسی قیمتی جگہوں پر دکاندار فقط دو، دو ہزار روپے کرایہ ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کے ایم سی کو کرائے کی مد میں نقصان اٹھنا پڑ رہا ہے لہٰذا کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے کا مارکیٹ ویلیو کی مناسبت سے تعین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے فرنٹ سائیڈ پر جو دکانیں اور اسٹال بنائے گئے ہیں انہیں ختم کیا جائے گا، لیاقت آباد جیسے گنجان علاقے میں سپر مارکیٹ جس اہمیت اور افادیت کے پیش نظر بنائی گئی تھی اسے اس کے مطابق ہی رہنا چاہئے تاکہ شہریوں کو سہولت ملے اور کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی کا اہم ذریعہ کے ایم سی کی مارکیٹس ہیں لہٰذا ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ وسائل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے وسائل بھی تلاش کئے جائیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو شہریوں کے لئے باسہولت اور مفید بنانے کے لئے ہر ممکن ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، انہوں نے محکمہ اسٹیٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ دی گئی ہدایات کی فوری تعمیل ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|