Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ بریگیڈ کو50 نئے فائر ٹینڈرز ملنے کے بعد محکمے کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا-  
     
  09-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ بریگیڈ کو50 نئے فائر ٹینڈرز ملنے کے بعد محکمے کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور آگ لگنے کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائر ٹینڈرز پہنچنے کا وقت مزید کم ہوجائے گا کیونکہ یہ فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے فائر اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ کراچی کے تمام انڈسٹریل زونز اور دیگر اہم مقامات پر بھی پارک کئے جائیں گے، سائٹ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور فیکٹری کی چھت پر موجود افراد کو ریسکیو کرنے میں فائر بریگیڈ نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیا ہیجو قابل ستائش ہے، یہ بات انہوں نے سائٹ کے علاقے میں واقع فیکٹری کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی، جہاں ہفتہ کے روز اچانک آگ لگ گئی تھی، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ مسائل کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے بچانے، کم سے کم وقت میں جائے حادثے پر پہنچنے کے لئے مستعدی سے کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز کو جدید آلات، سامان اور حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دے سکیں، انہوں نے کہا کہ آج لگنے والی آگ پر 12 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کے ذریعہ مہارت سے قابوپایا گیا ہے اور اللہ کا شکر ہے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ 2020 میں کراچی میں آگ لگنے کے 2000 سے زائد واقعات ہوئے جس میں کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ نے بھر پور صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں اپنا موثر کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک یہاں موجودرہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں، انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کی جارہی ہے اور اسکا پہلا بیج اس ماہ اپنی تربیت مکمل کرلے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فائر بریگیڈ کے ساتھ یہ تربیت یا فتہ سٹی وارڈنزبھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard