Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے تمام پارکوں کو شہریوں کے لئے مفید بنایا جائے-  
     
  09-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے تمام پارکوں کو شہریوں کے لئے مفید بنایا جائے اور ان شہریوں کی دلچسپی کی سرگرمیاں شروع کی جائیں تاکہ لوگوں کی پارکوں میں آنے میں دلچسپی پیدا ہو، کراچی کی شاہراہوں، چورنگیوں، گرین بیلٹس اورپارکوں کو موسمی پھولوں سے سجایا جائے،تاکہ شہر کا ایک خوشگوار تاثر قائم ہو، یہ بات انہوں نے کلفٹن پر واقع 130 ایکڑ رقبے پر مشتمل باغ ابن قاسم کے دورے کے موقع پر کہی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم میں ہفتہ وار اس طرح کی سرگرمیاں رکھی جائیں جس میں شہری دلچسپی کے ساتھ حصہ لے سکیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے پارکوں میں جہاں سیر و تفریح کی سہولتیں ہوتی ہیں وہیں مختلف قسم کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں جس میں علاقے کے لوگ اپنی ہفتے اور اتوار کی تعطیلات بھرپور طریقے سے گزارتے ہیں، انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم کے مختلف حصوں کو دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختص کرنے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے اور مختلف ملکوں کے قونصل جنرل نے اس میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے، انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش روزانہ کی بنیاد پر کی جائے، پارک میں لگی ہوئی فلڈ لائٹس کو درست کیا جائے، انہوں نے اس موقع پر باغ ابن قاسم میں واقع مچھلی گھر کا بھی دورہ کیا، جو ایک طویل عرصے سے بند ہے، انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سندھ سے درخواست کریں گے کہ وہ اس منصوبے کے لئیے فنڈز فراہم کریں یا پھر پبلک پرائیویٹ پارٹر شپ کے تحت بھی اس مچھلی گھر کو تعمیر کیاجاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مچھلی گھر 1970 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا اور سمندری حیات سے متعلق بچوں، طالب علموں اور نوجوانوں کی دلچسپی کا مرکز تھا، ا س لئے اسے دوبارہ تعمیر کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہل پارک، کڈنی ہل، پولو گراؤنڈ، فریئر ہال اور دیگر پارکوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں ہرا بھرا اور صاف ستھرا رکھنے میں محکمہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی ہدایت کی کہ باغ ابن قاسم میں کراچی کے قدیمی، روایتی اور سایہ درخت لگائے جائیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard