Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے شہید ملت روڈ پر جیل چورنگی فلائی اوور سے لے کر طارق روڈ انڈرپاس تک تمام اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام شروع کردیا -  
     
  11-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز آج سے محمود آباد روڈ اور جگر مراد آبادی روڈ کی پیوندکاری کا کام شروع کر رہا ہے جس سے ان سڑکوں کی حالت بہتر ہوگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ محمود آباد اور جگر مراد آبادی روڈ کے جو حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا جن جگہوں پر گڑھے ہیں وہاں فوری طور پر بھرائی کرکے سڑک کو ہموار کریں اور جہاں ضرورت ہے پیوندکاری اور استرکاری کی جائے تاکہ سڑک موٹر ایبل ہوسکے اور ٹریفک حادثات کا امکان نہ رہے، ان سڑکوں پر ٹریفک 24 گھنٹے رواں رہتا ہے لہٰذا پہلے ایک ٹریک کی مرمت کا کام کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے ٹریک پر کام شروع ہوگا جس سے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئے بغیر سڑک کی مرمت و بحالی کا کام جاری رہے گا،یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی کو ہدایت دیتے ہوئے کہی،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے شہید ملت روڈ پر جیل چورنگی فلائی اوور سے لے کر طارق روڈ انڈرپاس تک تمام اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام شروع کردیا ہے ، پہلے فیز کی تکمیل کے بعد شہید ملت روڈ پر باقی تمام اسٹریٹ لائٹس کو بھی ٹھیک کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہید ملت روڈ پر اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے یہ کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے دستیاب مشینری کے ذریعے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل شروع کردیا ہے جس سے رات کے اوقات میں یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی اور سڑک اور اطراف میں روشنی ہونے کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں کا سدباب بھی ہوسکے گا، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی میں خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے کہ اعلیٰ معیار کا مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ جلد خراب نہ ہو اور طویل عرصے تک کارآمد رہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے تحت ہونے والے سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کے کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے خصوصاً ایسی جگہوں پر جہاں ٹریفک کا بہت زیادہ دبائو رہتا ہے اور مختلف سمت سے آنے والی گاڑیاں گزرتی ہیں اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنانا ہے انہوں نے محکمہ ورکس کی فیلڈ ٹیم کو شہر کے مختلف مقامات کا سروے جاری رکھنے اور مسلسل معائنے کی تاکید کی ہے تاکہ جس جگہ بھی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات ہو رہی ہیں یا اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہیں وہاں فوری طور پر عملہ اور مشینری لگا کر کم سے کم وقت میں کام کو مکمل کیا جائے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس شہر کی بنیادی ضرورت ہیں اور شہری انفراسٹرکچر میں ان کی خاص اہمیت ہوتی ہے لہٰذا ان کی طرف سے غفلت نہیں برتی جاسکتی ،شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے یہ تمام کام کئے جا رہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ نئے کام شروع کرنے سے پہلے شہر کے موجودہ انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ضروری ہے ، موجودہ سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس درست ہوں گی تو شہر کے بیشتر مسائل ازخود حل ہونے لگیں گے، شہریوں کی بھی یہی خواہش ہے کہ ان کے علاقے میں سڑکوں ، فٹ پاتھوں ، گرین بیلٹس اور اسٹریٹ لائٹس کو بہتر کیا جائے جس سے انہیں روزمرہ زندگی میں سہولت مل سکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard