Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا میری گولڈ فیسٹیول شہریوں کے لئے موسم سرما کا دلکش تحفہ ہے-  
     
  12-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا میری گولڈ فیسٹیول شہریوں کے لئے موسم سرما کا دلکش تحفہ ہے لہٰذا اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، بلدیاتی اداروں کی ایک اہم ذمہ داری شہر میں باغبانی، شجرکاری اور سبزہ کاری کا فروغ بھی ہے جس سے شہر کا ماحول بہتر ہوگا اور شہریوں کو سکون اور طمانیت کا احساس ہوگا، یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر طٰحہ سلیم کو میری گولڈ فیسٹیول اور محکمہ پارکس کے تحت دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس نے بتایا کہ پہلا کراچی میری گولڈ فیسٹیول 22 تا24 جنوری 2021 ء باغ جناح فریئر ہال میں منعقد ہوگا جس میں گیندے کے پھول کی مختلف اقسام نمائش کے لئے رکھی جائیں گی اور شہریوں کو اپنے من پسند پھولوں کو دیکھنے اور موسم سرما کے اس رنگا رنگ فیسٹیول سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا، فیسٹیول کا افتتاح 22 جنوری کو ہوگا جس میں ممتاز ماہرین نباتیات اور باغبانی کے شعبے کی نمایاں شخصیات اور معزز شہری شرکت کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے میری گولڈ فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ گیندے کا پھول اپنی خوبصورتی اور رعنائی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں اور باغات میں یہ پھول لگاتے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں کے درمیان ان کے اطراف بھی خوبصورتی کے لئے اس پھول کو لگایا جاتا ہے جس سے لوگوں کو فرحت کا احساس ہوتا ہے لہٰذا کے ایم سی کے زیراہتمام تمام سڑکوں کے اطراف بھی تواتر کے ساتھ یہ پھول لگائے جائیں اور ان کی نگہداشت کا انتظام کیا جائے تاکہ یہ اپنی بہار دکھا سکیں اور شہریوں کو ان کی موجودگی کی وجہ سے خوشگوار احساس ہو، انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں ان گیندے کے پھول کی مختلف اقسام کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جائیں جس کے لئے باغبانی اور نباتیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کی جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard