Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دینی و سماجی تنظیموں کے سامنے ایک ہی مقصد ہے کہ اس شہر کو بہتر بنایا جائے-  
     
  26-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دینی و سماجی تنظیموں کے سامنے ایک ہی مقصد ہے کہ اس شہر کو بہتر بنایا جائے اور شہری زندگی کے جس شعبے میں بھی کوئی کمی ہے اسے مشترکہ کوششوں کے ذریعے دور کیا جائے، کراچی میں دینی فلا حی تنظیمیں سماجی شعبے میں بھی سرگرم ہیں، شہر کو بہتر اور سر سبز بنانے کے لئے سماجی و فلاحی اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے، شہریوں کے تعاون سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، یہ بات انہوں نے دعوت اسلامی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے یعقوب عطاری کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں یحییٰ عطاری ، محمد امین، عبدالرحمن، غلام نبی اور دیگر بھی شامل تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے وفد کے ارکان کو شہر میں جاری انفراسٹرکچر ، مینٹی ننس کے کاموں کے حوالے سے بتایا، انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس کے تحت موجودہ سڑکوں ، پلوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کو بہتر بنایا جا رہا ہے ، شجر کاری شہر کی اہم ترین ضرورت ہے، ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شہر کے قبرستانوں میں تدفین کے عمل کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لئے سماجی و رفاعی اداروں کو قبرستانوں کی منیجنگ کمیٹیوں میں شامل کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کام کرنے والے تمام دینی و فلاحی ادارے اور تنظیمیں شہر کو بہتر شکل میں دیکھنا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات سے تعاون پر تیار ہیںاگر ہم مل کر کام کریں تو بہت کم عرصے میں خوشگوار تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے، اس موقع پر دعوت اسلامی کے وفد نے اپنے ادارے کے تحت کراچی میں صحت، ہائوسنگ، ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ، تجہیز و تکفین، میڈیا اور دیگر شعبوں میں جاری سماجی و فلاحی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت بلڈ بینک تھیلیسیمیافری ٹیسٹنگ سروس، گلوبل ری ہیبلیٹیشن سروس، ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ٹریننگ، سوشل نیٹ ورک، پبلک سروس میسج، آن لائن دینی کورسز، مدنی ٹی وی چینل اور دیگر سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں اور ان سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہورہے ہیں، دعوت اسلامی جدید خطوط پر اپنے پروگرام ترتیب دیتی ہے جو موجودہ ماحول اور دور حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں، پارکس اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کاوشوں میں مدد کے لئے تیار ہیں، انفراسٹرکچر بہتر ہونے سے ہر علاقے کے مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں قابل ذکر سہولت حاصل ہوگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ نیک نیتی کے ساتھ خدمت کے جذبے کے تحت کام کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں ، دکھی انسانیت کے لئے خود کو وقف کردینا عبادت ہے ، تعریف کے مستحق ہیں ایسے ادارے جو بغیر کسی تشہیر اور ذاتی اغراض کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، کسی بھی شہر کی انتظامیہ کے لئے ایسے اداروں کی موجودگی باعث فخر ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں دینی و فلاحی اداروں کی شرکت اہمیت کی حامل ہوگی، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ اس شہر کو بہتر اور سرسبز بنانا ہے، اس سلسلے میں پیش کی گئی ہر تجویز پر غور کیا جائے گا ، شہری مسائل کے حل کے لئے ہر طبقہ فکر سے رہنمائی اور تعاون چاہتے ہیں ، انشاء اللہ ہماری مشترکہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم کراچی کو ایک حقیقی میٹروپولیٹن سٹی بنانے میں کامیاب ہوں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard