|
|
|
|
|
|
|
|
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday said social and welfare organizations have done excellent job in education and health sectors and got th
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday asked youth of the city to support Karachi Metropolitan Corporation in making plantation campaign succes
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Wednesday said that Karachi Metropolitan Corporation is taking all stakeholders on board in the path of developme
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday directed concerned officials to complete renovation works of Karachi zoo at the earliest and said that mor
-
Sindh Minister for Information and Local Government Syed Nasir Hussain Shah has said that they support struggle of Kashmiri brothers and sisters 365 d
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں چارجڈ پارکنگ ، بچت بازار اور سرچ اینڈ ریسکیو کے شعبوں کے لئے پالیسی وضع کر رہے ہیں-
|
|
|
|
|
|
27-Jan-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں چارجڈ پارکنگ ، بچت بازار اور سرچ اینڈ ریسکیو کے شعبوں کے لئے پالیسی وضع کر رہے ہیں جس کے لئے جلد لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا،غیرسرکاری تنظیموں بشمول فلاحی اداروں کے اشتراک سے شہری خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے جماعت اسلامی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں جماعت اسلامی پبلک ایڈ کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ جنرل سیکریٹری پبلک ایڈ نجیب ایوبی، کوآرڈینیٹر منظر عالم اور پریس سیکریٹری فائق علی خان شامل تھے، وفد کے ارکان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد سے شہر میں رائج چارجڈ پارکنگ نظام ، بچت بازاروں کے انعقاد، آوارہ کتوں کے سدباب اور سرچ اینڈ ریسکیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہریوں کی فلاح و بہبودکے لئے کئے جانے والے کاموں میں دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کو بھی موقع دیا جائے ، شہری خدمت کے کاموں کے لئے رضاکار بھی فراہم کئے جاسکتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی پر مامور ایک اہم ادارہ ہے اور اس کی ذمہ داریوں میں انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی سمیت فائر فائٹنگ ، سرچ اینڈ ریسکیو ، چارجڈ پارکنگ ، بچت بازاروں کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا اور انہیں متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنا سرفہرست ہے لہٰذا ان تمام کاموں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ آوارہ کتے بھی شہر کا اہم مسئلہ ہیں اور خصوصاً سگ گزیدگی کے واقعات رونما ہونے کی وجہ سے پوری کوشش ہے کہ متعلقہ اداروں کی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو اس مسئلے سے جلد از جلد نجات دلائی جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ الخدمت سمیت کراچی میں کام کرنے والے تمام سماجی و فلاحی اداروں کی خدمات ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی بلدیہ عظمیٰ کراچی ان اداروں اور تنظیموں کا تعاون حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے کاموں کے لئے متعلقہ عملے کو ماہرین کے ذریعے خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی جگہ حادثات رونما ہونے پر فوری امدادی کارروائی شروع کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے، اس سلسلے میں رضاکاروں کی تربیت بھی کی جاسکتی ہے جس سے ایک زیادہ مضبوط اور وسیع ورک فورس دستیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور پلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر اور کارآمد بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ حادثات کے امکانات کو کم سے کم کیا جائے اور اندرون شہر سفر کو محفوظ بنایا جائے، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے رات کے اوقات میں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو سہولت ملتی ہے لہٰذا اس شعبے کو بھی ترجیحی کاموں میں شامل رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پارکس اور تفریحی مقامات شہریوں کی امانت ہیں اور انہیں سرسبز اور ہرا بھرا رہنا چاہئے، سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر سایہ دار درخت اور پھولدار پودے لگائے جا رہے ہیں جس سے شہر خوبصورت ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی آئے گی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو بھی ادارہ شہر اور ملک کی خدمت کے لئے آگے بڑھے گا اسے خوش آمدید کہیں گے کیونکہ عوامی فلاح و بہبود کے کام اسی وقت موثر ثابت ہوسکتے ہیں جب معاشرے کے تمام حصوں کو یکجا کرکے بہتری اور ترقی کے کاموں کی طرف لایا جائے اور ایسے کام کئے جائیں جن سے شہر میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کی جاسکے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|