Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام سرکاری اور سروسز گاڑیوں اور ایندھن سے چلنے والے آلات و مشینری کی فزیکل ویری فیکیشن کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے-  
     
  29-Jan-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام سرکاری اور سروسز گاڑیوں اور ایندھن سے چلنے والے آلات و مشینری کی فزیکل ویری فیکیشن کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے چیئرمین سپرنٹنڈنٹ انجینئرانیس احمد خان ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس علی انور زیدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی او ایل اسٹور ڈپارٹمنٹ محمد عثمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ خالد مجید خان شامل ہیں، فزیکل ویری فیکیشن 10 فروری سے 24 مارچ 2021 ء تک کی جائے گی جس کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام گاڑیوں اور ایندھن پر مبنی مشینری و آلات کی موجودگی کی تصدیق کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ کراچی میں کی جائے گی جبکہ ایسی تمام گاڑیاں جو زیر استعمال نہیں ہیں سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹر میں جمع کرائی جائیں گی اور ڈائریکٹر سٹی وارڈن بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسی ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کو رکھنے اور ان کی حفاظت کا انتظام کریں گے ، گاڑیوں اور مشینری کا تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد کمیٹی کی جانب سے الاٹیز کو تصدیق کی گئی گاڑیوں کے لئے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، تصدیقی عمل کے دوران گاڑی کے الاٹی کو اپنی گاڑی خود یا اپنے سرکاری ڈرائیور کے ذریعے اپنی تنخواہی سلپ، شناختی کارڈ، ایلیوکیشن آرڈر اور ایک تصویر سمیت ویری فیکیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرنا ہوگی، فزیکل ویری فیکیشن کے لئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ کی گاڑیاں 10 اور 11 فروری ، ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ کی گاڑیاں10 اور 11 فروری،میٹروپولیٹن کمشنر سیکریٹریٹ کی گاڑیاں10 اور 11 فروری، اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ12 فروری، فنانس اینڈ اکائونٹس15 تا 17 فروری، میونسپل سروسز کی گاڑیاں 18 تا 22 فروری،میونسپل سروسز ایم پی ڈی اور ایم پی ایچ 23 فروری، کلچر اینڈ اسپورٹس 24 ، 25 فروری، ریکریشن ڈپارٹمنٹ 25 ،26 فروری،کونسل سیکریٹریٹ اور چارجڈ پارکنگ یکم مارچ، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ2 اور 3 مارچ، ایچ آر ایم 4 اور 5 مارچ، کچی آبادی8 مارچ، لینڈ اینٹی انکروچمنٹ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ9 اور 10 مارچ، لینڈ مینجمنٹ 11 اور 12 مارچ، انفارمیشن ٹیکنالوجی 12 مارچ ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر 15 مارچ، میڈیا مینجمنٹ 16 مارچ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ 17 تا 19 مارچ، محکمہ قانون22 مارچ، محکمہ ویٹرنری ، ای اینڈ آئی پی، پرنٹنگ پریس، ایم یو سی ٹی ڈپارٹمنٹ اور پی ڈی اورنگی 24 مارچ 2021 ء کو ویری فیکیشن کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard