Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاہے کہ شہریو ںکو ملیریا اور ڈینگی سے حفاظت فراہم کرنے کے لئے بھرپور اسپرے مہم شروع کی جارہی ہے  
     
  02-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاہے کہ شہریو ںکو ملیریا اور ڈینگی سے حفاظت فراہم کرنے کے لئے بھرپور اسپرے مہم شروع کی جارہی ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی ، اسپرے مہم کو مؤثربنانے کیلئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا تعاون حاصل کیا ہے ، شہر کو بہتر بنانے کے کاموں میں سول سوسائٹی اور فلاحی اداروں کی شرکت خوش آئند ہے، یہ بات انہو ںنے منگل کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں اسپرے مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ٹرسٹی عارف لاکھانی اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اسپرے مشین میں دوا ڈال کر مہم کا افتتاح کیا، انہوں نے کہاکہ اسپرے مہم میں کے ایم سی کی 20 اسپرے گاڑیاں استعمال کی جائیں گی جن پر کے ایم سی کا عملہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں کے ہمراہ تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو اس مہم میں شامل رکھنے کا مقصد شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسپرے کی جامع اور مکمل معلومات رکھنا ہے تاکہ اگر کسی بھی علاقے میں ضرورت ہو تو وہاں فوری گاڑی بھیج کر اسپرے کرادیا جائے، انہوں نے کہاکہ شہریوں کو مچھروں اور دیگر جراثیم سے حفاظت فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ایک اہم اور بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا اس کام کو بہترین انداز میں کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسپرے مہم کا آغاز ضلع جنوبی اور شرقی سے کیا جارہا ہے جہاں ایک ہفتے تک مختلف علاقوں میں اسپرے کیاجائے گا اور اس کے بعد دیگر اضلاع میں اسپرے کیا جائے گا، اسپرے مہم کے لئے مکمل شیڈول تیا رکیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ کو ئی بھی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاہے سول سوسائٹی اور عوام کا بلدیاتی خدمات کی ادائیگی میں کے ایم سی کے ساتھ کھڑا ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ اپنی بہتر کارکردگی کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اب ان کا اعتماد حاصل ہوگیا ہے اور اسی لئے یہ ہر شعبے میں تعاون کے لئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ صرف اسپرے مہم میں ہی نہیں بلکہ قبرستانوں کو بہتر بنانے اور آر او پلانٹ لگانے کے حوالے سے بھی سماجی و فلاحی اداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جن میں سیلانی ویلفیئر ، ایدھی، جے ڈی سی، چھیپا ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر ادارے شامل ہیں اور ان اداروں کے ساتھ ہماری شراکت آگے بھی چلے گی، ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں کے ایم سی کے افسران او رعملے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا لیکن اب اسی اسٹاف نے اپنے اچھے کاموں کے ذریعے اس تنقید کو غلط ثابت کردیا ہے ، ادارے کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سب ملازمین کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے کیونکہ کے ایم سی ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے اور کراچی کے شہری اس ادارے سے بہت توقعات رکھتے ہیں ، انہوںنے اسپرے مہم میں شرکت پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا شکر یہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسپرے مہم کامیاب ثابت ہوگی، اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندے نے اسپرے شیڈول اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ شہر کی خدمت کے لئے کے ایم سی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے کاموں میں خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard