|
|
|
|
|
|
|
|
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday said social and welfare organizations have done excellent job in education and health sectors and got th
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday asked youth of the city to support Karachi Metropolitan Corporation in making plantation campaign succes
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Wednesday said that Karachi Metropolitan Corporation is taking all stakeholders on board in the path of developme
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday directed concerned officials to complete renovation works of Karachi zoo at the earliest and said that mor
-
Sindh Minister for Information and Local Government Syed Nasir Hussain Shah has said that they support struggle of Kashmiri brothers and sisters 365 d
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر کو بہتر بنانے کے لئے کے ایم سی اور تاجر برادری کے درمیان شراکت داری قائم کررہے ہیں-
|
|
|
|
|
|
02-Feb-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر کو بہتر بنانے کے لئے کے ایم سی اور تاجر برادری کے درمیان شراکت داری قائم کررہے ہیں، معاشی طور پر کراچی ایک پرکشش شہر ہے جہاں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، صرف بنیادی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے، تاجر برادری اپنی مارکیٹوں اور دکانوں کو خوبصورت اور خوشنما بنائے تو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیئرمین عتیق میر کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد میں آرام باغ ،کلاتھ مارکیٹ، اللہ والا مارکیٹ، جامعہ کلاتھ مارکیٹ، کراچی ایڈمن سوسائٹی، صرافہ مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے صدور اور دیگر نمائندے شامل تھے جبکہ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شہر میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ان کاموں میں کے ایم سی کا بھرپور ساتھ دے گی، انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں تجاوزات اور پتھاروں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے جبکہ گنجان جگہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے لہٰذا ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، خاص طور پر رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پتھاروں اور ٹھیلوں کے لئے کوئی مناسب جگہ مختص کی جاسکتی ہے تاکہ ان کا روزگار بھی چلتا رہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر غور کیا جائے گا کیونکہ ایک فرد کے روزگار سے پورا گھرانہ منسلک ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی مارکیٹوں میں غلط طریقے سے نکالی گئیں دکانوں کو ختم کررہے ہیںاور ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے کہ دکانوں کا کرایہ کسی اور کی جیب میں جانے کے بجائے کے ایم سی کو ہی ملے، انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر مسمار کی گئیںدکانوں کے متاثرین کو جو کے ایم سی کے کرایہ دار تھے متبادل جگہوں پر بسانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کیا جائے، تاجر نمائندوں کی درخواست پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مارکیٹوں کے اطراف ٹریفک کے انتظام کے لئے سٹی وارڈنز فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز یہ بتائیں کہ انہیں کتنے وارڈنز درکار ہیں تاکہ اس کا انتظام کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر سول اسپتال کے سامنے سے گزرنے والے نالے کی مرمت کرکے اسے ٹھیک کیا جائے گا تاکہ فٹ پاتھ کو محفوظ اور صاف ستھرا بنایا جاسکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے تاجر نمائندوں سے کہا کہ 15 فروری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساتھ دیں اور اپنی دکانوں کے سامنے کم از کم ایک پھولوں کا گملا ضرور لگائیں تاکہ شہریوں کو خوشگوار تاثر ملے ، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقد کیا جانے والا میری گولڈ فیسٹیول انتہائی کامیاب رہا اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر نیک نیتی کے ساتھ کام کئے جائیں تو شہر کو بہتر بنانا ممکن ہے انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں کی جانب سے مدد اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اور جہاں بھی ضرورت ہوئی تاجر نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گااور علاقائی مسائل کے حل کے لئے ان کی تجاویز پر فوری غور کریں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|