|
|
|
|
|
|
|
|
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday said social and welfare organizations have done excellent job in education and health sectors and got th
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday asked youth of the city to support Karachi Metropolitan Corporation in making plantation campaign succes
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Wednesday said that Karachi Metropolitan Corporation is taking all stakeholders on board in the path of developme
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday directed concerned officials to complete renovation works of Karachi zoo at the earliest and said that mor
-
Sindh Minister for Information and Local Government Syed Nasir Hussain Shah has said that they support struggle of Kashmiri brothers and sisters 365 d
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں-
|
|
|
|
|
|
03-Feb-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، مائی کولاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ ، ویسٹ وہارف روڈ اور ماڑی پور روڈ پر بھاری گاڑیوں آمدو رفت رہتی ہے لہٰذا ان اہم سڑکوں کو بہتر بنانے پر کام شروع کردیا ہے، روڈ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا تو سڑک پر بھی حادثات سے بچا جاسکے گا، ہر ممکن کوشش ہے کہ اسٹریٹ لائٹس کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مائی کولاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ ، ویسٹ وہارف روڈ کی استرکاری ،کیٹ آئیز کی تنصیب ، لین مارکنگ، فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شبیہہ الحسن زیدی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم، چیف انجینئر ویسٹ مقصود شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اپنے وسائل سے یہ تمام کام کر رہی ہے کیونکہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کو سہولت پہنچانا ہے، انہوں نے ماڑی پور روڈ اور ویسٹ وہارف روڈ کے دورے کے موقع پر وہاں سے ہر قسم کے بینرز، اسٹیمرز، جھنڈے اور اشتہاری مواد اتارنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام اسٹریٹ لائٹس روشن کی جائیں، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز سے کہا کہ ان سڑکوں پر جہاں بھی موڑ ہیں وہاں ڈائی ورژن کا نشان اور بورڈ نصب کیا جائے تاکہ گاڑیوں کے ڈرائیور اسے بروقت دیکھ کر اپنی گاڑیاں ایک طرف کرسکیں اور سڑک پر ٹریفک جام نہ ہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی بلنگ کے معاملات طے کئے جا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ شہر کی شاہراہوں اور سڑکوں پر لگائی گئیں اسٹریٹ لائٹس پر لوڈشیڈنگ نہ ہوکیونکہ رات کے اوقات میں ان کا روشن رہنا ضروری ہے، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ اور اطراف میں دستیاب جگہوں کو سرسبز بنایا جائے اور پھولدار موسمی پودے لگائے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اپنے دورے کے دوران مختلف سڑکوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور لنک روڈز سمیت ذیلی راستوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، انہوں نے فوری طور پر فٹ پاتھوں اور اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر رنگ و روغن کی تاکید کی اور کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی کے ساتھ ساتھ معیار کا بھی خیال رکھا جائے جن سڑکوں کی مرمت اور استرکاری کی جاچکی ہے ان کی مستقل مانیٹرنگ متعلقہ چیف انجینئر کی ذمہ داری ہے لہٰذا اس کام میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے، محکمہ انجینئرنگ اس سلسلے میں مانیٹرنگ کا نظام وضع کرے اور شہر کی دیگر سڑکوں کو بھی اس نظام کے دائرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ مسائل کی بہتات کے باوجود دستیاب وسائل کو بہتر حکمت عملی اختیار کرکے مسائل میں کمی لانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور جائزہ لیتے رہیں گے اس حوالے سے افسران دی جانے والی ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ان کاموں کی بروقت تکمیل ہوسکے اور شہریوں کو سہولت میسر آئے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|