Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاہے کہ کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں -  
     
  04-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاہے کہ کشمیر کے لوگ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں، ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لئے قربانیوں اور استقامت کی لازوال داستان رقم کی ہے ، مظلوم و محکوم اقوام اپنی آزادی اور خود مختاری کا عزم کرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنا غلام بنا کر نہیں رکھ سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح کراچی کے شہری بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ کشمیریوں کو ایک دن ان کا حق ضرور ملے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے دھونس اور دھاندلی کے زور پر کشمیر کو بھارت میں ضمن کرلیا ہے جو نہ صرف وادی کشمیر کے لاکھوں افراد کے بنیادی حق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے بلکہ عالمی برادری کے منہ پر ایک تماچہ بھی ہے، کشمیر میں 72سال سے جاری تحریک آزادی میں اب تک 7لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں، قابض افواج نے درندگی اور بربریت کی جو مثال وادی کشمیر میں قائم کی ہے اس کی نظیر ملنا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ،عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں تو صورتحال بدل سکتی ہے ، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے تو کشمیر کے حوالے سے امن کے لئے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا مگر بھارت نے انتہائی نامناسب رویہ دکھایا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری پر دبائو بڑھانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ پوری دنیا یہ جان چکی ہے کہ کسی بھی قوم کو جبراً زیر تسلط نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا ہمیں ہر فورم کو استعمال کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آج بھی ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم کو شدید تشویش ہے،یوم یکجہتی کشمیر پر ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے قانونی اور جائز حقوق کے لئے ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت کی مرضی کے برعکس ان پر قائم بھارتی تسلط کا کوئی بھی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ ایک دن بھارت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہوگی اور بالآخر اسے کشمیر میں رائے شماری پر مجبور کر دیا جائے گا ، یہ وہ دن ہو گا جب کشمیری آزادانہ ماحول میں بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard