Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کے ترقیاتی کاموں کو فی الفور مکمل کیا جائے اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی-  
     
  08-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کے ترقیاتی کاموں کو فی الفور مکمل کیا جائے اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، 391 ملین روپے کی لاگت سے ہونے والے کام جو 2017ء میں شروع کئے گئے تھے اب تک مکمل نہیں کئے گئے تاخیر کی وجوہات پر ایک جامع رپورٹ بنا کر دی جائے یہ بات انہوں نے پیر کے روز کراچی چڑیا گھر کے اچانک دورے کے موقع پر کہی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید شاہ، ڈائریکٹر کے ایم سی منصور قاضی، ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی، ایکسیئن عامر قریشی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر جنگلی حیات، جانوروں اور پرندوں کے مشاہدات اور تجربات کے لئے ایک اہم جگہ ہے اور اس شعبے کے طلبا و طالبات کے مطالعے کے لئے چڑیا گھر مواقع فراہم کرتا ہے جبکہ بچوں کو جانوروں اور پرندوں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت گینڈا، زرافہ اور شترمرغ کے لئے بنائے گئے انکلوژرز کو فوری مکمل کیا جائے اور جو چڑیا گھر میں داخلے کے لئے گیٹ مکمل کرلئے گئے ہیں ان کا نیلام عام کیا جائے تاکہ کے ایم سی کے ریونیو میں اضافہ ہوسکے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو بتایا گیا کہ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ امپرومنٹ پروگرام کے تحت چڑیا گھر کے 95فیصد ترقیاتی کام کو مکمل کرلیا گیا ہے، 2300 اسکوائر فٹ بیرونی دیوار، اوور ہیڈ ٹینک اور پانی جمع کرنے کے لئے زیر زمین ٹینک، بیت الخلاء اور بیرونی گیٹ مکمل کرلئے گئے ہیں، باقی ماندہ کام کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ریچھ کو دوسرے انکلوژر میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان کا انکلورژ ایسا بنایا جائے جس میں انہیں مکمل سہولت حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا تاریخی چڑیا گھر ہے جہاں دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان بھی آچکے ہیں اور اس تاریخی چڑیا گھر کا مغل گارڈن وہ مقام ہے جہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو شہری استقبالئے بھی دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر یہاں سہولیات بھی اسی طرح ہونی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں داخلے کی مقررہ فیس کے علاوہ شہری ہرگز اضافی پیسے ادا نہ دیں اور شکایت کی صورت میں ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ کو مطلع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کا مقصد شہریوں کو ایک سہولت مہیا کرنا ہے تاکہ آنے والی نسل کو جانوروں اور پرندوں سے محبت کرنا سکھایا جائے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں موجود سانپ گھر، ہاتھی انکلوژر، ممتاز بیگم محل اور مغل گارڈن سمیت تاریخی فوارے اور جانوروں کے پنجروں کو صاف ستھرا رکھا جائے، جانوروں کی خوراک اور بیمار ہونے کی صورت میں ان کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کی امانت ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کی خدمت پر مامور ہے اس لئے کسی قسم کی کوتاہی یا کاموں سے عدم دلچسپی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کے اطراف 40سالہ پرانی دکانوں کو اس لئے مسمار کیا گیا ہے یہ علاقہ خوبصورت ہو اور جانوروں کو پرفضا ماحول میسر آئے، انہوں نے کہا کہ ان دکانوں کی وجہ سے چڑیا گھر میں گھٹن کا ماحول تھا جس کے باعث جانور بے سکون رہتے تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard