|
|
|
|
|
|
|
|
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday said social and welfare organizations have done excellent job in education and health sectors and got th
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday asked youth of the city to support Karachi Metropolitan Corporation in making plantation campaign succes
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Wednesday said that Karachi Metropolitan Corporation is taking all stakeholders on board in the path of developme
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday directed concerned officials to complete renovation works of Karachi zoo at the earliest and said that mor
-
Sindh Minister for Information and Local Government Syed Nasir Hussain Shah has said that they support struggle of Kashmiri brothers and sisters 365 d
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ترقی اور بحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ترقی یافتہ معاشرے میں بنیادی شہری سہولیات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے-
|
|
|
|
|
|
10-Feb-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ترقی اور بحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ترقی یافتہ معاشرے میں بنیادی شہری سہولیات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے لہٰذا فوری اور بہتر نتائج کے لئے اسی شعبے کو اہمیت دی جا رہی ہے، سماجی و فلاحی اداروں اور سول سوسائٹی کے اشتراک و تعاون سے شہر میں ہرممکن بہتری لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، یہ بات انہوں نے محمد خالد نور کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں مفتی بلال شاہ، اطہر محبوب اورڈاکٹر یامین قریشی شامل تھے جبکہ اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس طٰحہ سلیم اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے شہری مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور ان مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تائید و حمایت کی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے کئے جانے والے کاموں کے مستقبل میں مفید نتائج سامنے آئیں گے جن سے کراچی کے شہریوں کو روزمرہ زندگی میں سہولت ملے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے وفد کے ارکان کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ان اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں، پلوں، فلائی اوورز، انڈرپاسز، اسٹریٹ لائٹس، پارکس اور گرین بیلٹس کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جلد سہولیات فراہم کرنے کے لئے بڑے منصوبے بنانے کے بجائے موجودہ شہری سہولیات کو ہی کارآمد بنانے پر توجہ دی گئی ہے، سڑکوں کی پیوندکاری اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے صورتحال میں خاصی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کا اندازہ شہریوں کو بھی ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کام کرنے والے تمام ہی ادارے اس شہر کی بہتری کے خواہشمند ہیں کیونکہ انہیں اس شہر نے بہت کچھ دیا ہے خاص طور پر سماجی و فلاحی اداروں نے بلدیاتی اداروں کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ان کے اس تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے قبرستانوں کی بہتری، شجرکاری مہم،جراثیم کش اسپرے سمیت دیگر کئی شعبوں میں ان اداروں کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بہتری اور ترقی کے لئے کیا جانے والا کوئی بھی کام تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا لہٰذا ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی افراد یا ادارہ شہر کو بہتر بنانے میں دلچسپی اور اس کا جذبہ رکھتا ہو اسے ضرور موقع دیا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ 15 فروری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے دوران 70 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور صرف پودے ہی نہیں لگائے جائیں گے بلکہ ان کی مکمل آبیاری اور حفاظت کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، یہ پودے جب تناور اور سایہ دار درختوں کی شکل اختیار کریں گے تو شہر کی ہر سڑک اور ہر شاہراہ خوبصورت اور سرسبز نظر آئے گی، ہم اس کے لئے کسی سے فنڈز نہیں مانگتے بلکہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ شہر کو بہتر بنانے کی ان کاوشوں میں ہماری حمایت کی جائے اور جو بھی تعاون ممکن ہے فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صنعت و حرفت کا مرکز ہے، کراچی میں کئی صنعتی زونز واقع ہیں جہاں لاکھوں افراد کو روزگار ملتا ہے، صنعتی علاقوں کو بہتر بنانے کے لئے صنعتکار برادری سے رابطہ کیا ہے اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا ہم نے شہر کے اس اہم ترین مسئلے کے حل کے لئے قبرستانوں کی مینجمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا اور سماجی و فلاحی اداروں کو اس میں شامل کیا ہے، امید ہے کہ عنقریب اس شعبے میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئے گی، انہوں نے کہا کہ شہر کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے سڑکوں اور پلوں کے انفراسٹرکچر کو اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام تر دستیاب وسائل، مشینری، گاڑیاں اور کارکن استعمال کئے جا رہے ہیں، بہتری کے لئے ہونے والے کاموں پر شہریوں کی طرف سے ملنے والی ستائش ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے جبکہ سماجی و فلاحی اداروں اور سول سوسائٹی نے بھی ان کاموں کی بھرپور حمایت کی ہے، امید ہے کہ ہم سب مل کر اس شہر کو خوب سے خوب تر بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|