Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے-  
     
  12-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے ،جمعہ کے روز شکارپور کالونی، جھنڈا چوک لیاقت آباد ، سعدی ٹائون، گجر نالہ، اقراء یونیورسٹی، عباسی شہید اسپتال، پٹیل پاڑہ، جھیل پارک، اسلامیہ کالج اور شریف آباد کے علاقے میں ایک ایک گاڑی کے ذریعے اسپرے کیا گیا، مجموعی طور پر 11گاڑیوں نے اینٹی وائرس اسپرے مہم میں حصہ لیا جو ایک ماہ تک جاری رہے گی ، اسپرے مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کے ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے رضاکار بھی حصہ لے رہے ہیں اور اس کا مقصد شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرنا ہے، اسپرے مہم کے لئے مکمل شیڈول تیار کیا گیا ہے جس کے دوران کراچی کے مختلف اضلاع میں باری باری اسپرے کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ علاقوں تک رسائی کی جائے گی، خاص طور پر نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قرب و جوار واقع بستیوں میں اسپرے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مچھروں اور لاروا کی افزائش کی جگہوں کا خاتمہ کیا جاسکے، اسپرے مہم کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے 2 فروری کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں کیا تھا، انہوں نے شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے کے کاموں میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول سوسائٹی اور سماجی و فلاحی اداروں کو شہر کی بہتری کے لئے کئے جانے والے کاموں میں شامل کر رہے ہیں تاکہ مجموعی صورتحال میں جلد از جلد بہتری لائی جاسکے،سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی مانیٹرنگ سے اس مہم کو مزید موثر اور جامع بنانے میں مدد ملے گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ اسپرے کے لئے بنائے گئے شیڈول کے علاوہ بھی اگر کسی بھی علاقے میں ضرورت ہو تو وہاں فوری گاڑی بھیج کر اسپرے کرادیا جائے تاکہ کوئی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہاکہ شہریوں کو مچھروں اور دیگر جراثیم سے حفاظت فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ایک اہم اور بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا اس کام میں ہرگز کوتاہی نہیں ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ سماجی و فلاحی اداروں بشمول سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ، جے ڈی سی، چھیپا ،عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر اداروںسے رابطے کئے ہیں اور یہ امر خوش آئند ہے کہ تمام ہی فلاحی اداروں نے شہر کی بہتری کے کاموں میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اسپرے مہم کامیاب ثابت ہوگی اور شہر کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard