Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر میں بلا امتیاز و تفریق جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے-  
     
  13-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر میں بلا امتیاز و تفریق جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے اور سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے اس مہم کو ایک ماہ تک جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر سے مختلف وبائی امراض کو ختم کیا جاسکے، ہفتہ کے روز ریڑھی گوٹھ اورنگی نمبر پانچ سے سیکٹر بارہ قصبہ کالونی، پٹھان کالونی اور نمائش کے علاقوں میں 12 گاڑیوں اور عملے کی مدد سے اسپرے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسم میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس کے لئے اسپرے مہم کا میابی سے انعقاد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ مچھروں اور دیگر جراثیم سے حفاظت فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے لہٰذا اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ جو فلاحی اور سماجی ادارے سول سوسائٹی اور معزز شہر اس سلسلے میں کے ایم سی کی مدد کرنا چاہیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کا مستقبل ہم سے اور ہمارا مستقبل اس شہر سے وابستہ ہے اس لئے ہر شہری کو اپنی اپنی سطح پر اس شہر کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم مختلف سماجی اور فلاحی اداروں سے رابطے میں ہیں اور ان کے پروجیکٹس میں کے ایم سی کی جو مدد درکار ہے وہ انہیں فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کے ثمرات زیادہ موثر انداز میں شہریوں تک پہنچ سکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سے کہا ہے کہ اسپرے کے لئے بنائے گئے شیڈول کے مطابق کراچی کے تمام علاقوں تک باری باری اسپرے کی گاڑیاں پہنچنی چاہئیں اور جن تنگ گلیوں میں گاڑی پہنچنا ممکن نہیں وہاں دستی مشینوں سے اسپرے کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، نئی سڑکوں کی تعمیر، نئے قبرستانوں کے قیام سمیت اسپرے مہم پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور شہریوں کو کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے کئی ادارے اور سول سوسائٹی کے ایم سی سے بھر پور تعاون کررہے ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard