Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہاب الدین مارکیٹ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا-  
     
  15-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہاب الدین مارکیٹ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،تعمیر ہونے والے بلاکس میں الاٹیز کاروبار شروع کریں،بقایا انفراسٹرکچر کی تکمیل کے فوری بعد الاٹیز کو قبضہ دے دیا جائے گا ، محکمہ اسٹیٹ کو کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں کا سروے کر کے تجاوزات کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح شہاب الدین مارکیٹ صدر کے دورے میں تجاوزات کے خلاف کی گئی کارروائی کے معائنے اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ محکمہ انسداد تجاوزات نے گزشتہ دنوں کارروائی کرتے ہوئے یہاں قائم کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کیا تھا جن میں ہوٹل، تندور او ر دیگر تجاوزات شامل تھیں ،اس مارکیٹ میں کے ایم سی کے پرانے کرایہ داروں کو 176دکانیں الاٹ کی گئی تھیں تاہم انفراسٹرکچر کی عدم تکمیل کے باعث یہ پروجیکٹ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا،ہماری کوشش ہے کہ بقایا انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد فوری طور پر الاٹیز کو قبضہ دے دیا جائے،انہوں نے کہا کہ شہاب الدین مارکیٹ کے جو بلاک تعمیر ہوگئے ہیں وہاں الاٹیز اپنا کاروبار شروع کریں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں،ہماری کوشش ہے کہ ہم یہاں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کریں مگر اس کے لیے یہاں کے الاٹیز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمدنے کہا کہ جیسے جیسے فنڈز کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی اس مارکیٹ کے باقی ماندہ انفراسٹرکچر کو بھی مکمل کر لیا جائے گا، فی الحال یہاں کچھ سیوریج کے مسائل ہیں،بجلی کی عدم فراہمی اور چار دیواری بھی نہیں ہے لہٰذا پہلے مرحلے میں مارکیٹ کے اطراف چار دیواری تعمیر کی جائے گی جس کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ شہاب الدین شاپنگ مال کی تکمیل کے بعد یہاں کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا جس سے دکانداروں اور خریداروں کو سہولت حاصل ہوگی، ایک سوال کے جواب میںایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمدنے کہا کہ صدر ،ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں ٹھیلے لگائے جاتے ہیں جن کیخلاف وقتاً فوقتاً کارروائی کی جاتی ہے،تاہم اس کے مستقل حل کی ضرورت ہے ، تجاوزات کے باعث فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے دستیاب نہیں ہوتی جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لہٰذا تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ اسٹیٹ کو کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں کا سروے کرکے تجاوزات کے حوالے سے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مارکیٹ کی اصل دکانوں کے علاوہ بنائی گئیں دکانیں تاجر برادری اور شہریوں کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہیںاس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسی تمام تجاوزات کو فوری مسمار کر دیا جائے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس موقع پر شہاب الدین مارکیٹ کے الاٹیز ، دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کہا کہ تجاوزات ختم ہونے کے بعد مارکیٹ کا داخلی راستہ اور اطراف کی جگہ صاف ہوگئی ہے لہٰذا وہ بلاتاخیر یہاں اپنا کاروبار شروع کریں، بلدیہ عظمیٰ کراچی انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ شہاب الدین مال ایک جدید تعمیراتی منصوبہ ہے جسے جلداز جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر کے علاقے میں یہ ایک منفرد پروجیکٹ ہے جس میں دکانداروں اور خریداروں دونوں کے لیے سہولیات مہیا کی گئی ہیںجبکہ پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard