Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر بریگیڈ میں شامل کرنے کے لئے 24فائرٹینڈرز اور 2 بائوزرفراہم کئے گئے ہیں -  
     
  15-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے ملنے والے 48 فائر ٹینڈرز اور 2 بائوزر کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے گئے ہیںجن مختلف اداروں کو فائر ٹینڈر دیئے گئے ہیں یہ ادارے 14نئے فائراسٹیشن تعمیر کریں گے، کراچی کے کسی بھی حصے میں آگ لگنے کی صورت میں ان تمام فائرٹینڈرز کو طلب کیا جاسکے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح شہاب الدین مارکیٹ صدر کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر بریگیڈ میں شامل کرنے کے لئے 24فائرٹینڈرز اور 2 بائوزرفراہم کئے گئے ہیں یہ جدید ترین فائر ٹینڈرز ہیں ان کو چلانے کے لئے نوجوان اور توانا ڈرائیورز کی ضرورت ہے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ ان فائرٹینڈرز کے لئے عملہ بھرتی کرنے کی اجازت دی جائے، انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے فائرٹینڈرز میں سے بلدیہ عظمی کراچی کو 24فائر ٹینڈرز اور 2بائوزر، کورنگی ایسوسی ایشن آ ف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI)، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی، بن قاسم انڈسٹری پارک، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان رینجرز سندھ کو 2،2جدید فائر ٹینڈرزجبکہ کورنگی کریک انڈسٹریل پارک اورکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)کو ایک، ایک فائر ٹینڈر دیا گیا ہے تاہم ان تمام فائرٹینڈرز پر عملہ اور ڈرائیور کے ایم سی کا ہوگا اور یہ ادارے انہیں درست حالت میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے تاکہ بوقت ضرورت دستیاب رہیں یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے جس کا مقصد بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر اور جدید بنانا ہے، ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کے لئے صرف ایک جگہ سے ایندھن ملنا غلط ہے، ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ فائر ٹینڈربوقت ضرورت نزدیک ترین مقامات سے ایندھن حاصل کرکے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کرسکیں، انہوں نے کہا کہ نئے فائرٹینڈرز آنے سے شہر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کا رسپانس ٹائم کم ہوجائے گا، ان گاڑیوں کو چلانے کے لئے ڈرائیورز کو مکمل تربیت کے ساتھ نئے آلات اور وردیاں بھی فراہم کی جائیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فائر ٹینڈرز کے لئے نہ کبھی فیول کی فراہمی بند ہوئی ہے اور نہ ہی اس مقصد کے لئے فیول کی کوئی کمی ہے، ہمارے فائر فائٹرز ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں، انہیں درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی بھی جگہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اور بروقت کارروائی کرنا بلدیاتی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے فائر بریگیڈ کو ہر قسم کے آلات گاڑیوں اور مشینری سے آراستہ کیا جاتا ہے، کراچی ایک بڑا شہر ہے اور اس کی ضروریات کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے فائربریگیڈ فلیٹ کو شہر کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے کوشاں ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard