Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے دوران شہر بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے -  
     
  16-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے دوران شہر بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنا رہے ہیں، میری گولڈ فیسٹیول کی شہریوں نے بھرپور پذیرائی کی ، آنے والے دنوں میں کراچی کی سڑکیں ، شاہراہیں ، پارکس اور گرین بیلٹس ہرے بھرے اور تروتازہ نظر آئیں گے، یہ بات انہوں نے شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ باغ جناح (پولو گرائونڈ) میں شجر کاری مہم کے آغاز پر مہمان خصوصی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سمیت ممتاز شخصیات مختلف اقسام کے 500 سے زائد پودے لگائیں گی جس سے کراچی میں سبزہ کاری کو فروغ ملے گا، شجرکاری مہم کے دوران کراچی کے روایتی درخت نیم ، پیپل، جنگل جیلیبی، بادام کے علاوہ گل مہراور دیگر پھول دار دلکش پودے لگائے جائیں گے، اس مہم کے لئے مختلف نجی اداروں ،سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تعاون حاصل کیا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے کاموں میں تمام لوگوں کو شامل کرنا اور ان سرگرمیوں کو موثر اور کامیاب بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، دنیا کے مختلف شہروں میں مصنوعی جنگلات لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں اور تغیرات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹا جا رہا ہے، میٹروپولیٹن شہروں میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں لہٰذا یہاں صحت بخش ماحول کی فراہمی ضروری ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں درخت لگا کر ماحول کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے، خصوصاً جن مقامات پر دھویں کی وجہ سے آلودگی رہتی ہے وہاں اطراف میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے نامور ماہرین نباتیات کی خدمات حاصل کی جائیں جو شہر کی آب و ہوا اور مٹی کی مناسبت سے لگائے جانے والے پودوں کا انتخاب کریں اور یہ تمام معلومات عام لوگوں تک پہنچائی جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ اس مہم کے دوران صرف پودے نہیں لگانے بلکہ ان کی مکمل حفاظت اور آبیاری کا انتظام بھی کرنا ہے لہٰذا محکمہ پارکس شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے تمام پودوں کا مکمل ریکارڈ رکھے اور ان کی نگرانی کا انتظام کرے، انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ صنعتی علاقوں میں مقامی صنعتکاروں کی انجمن نے شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے جبکہ متعدد سماجی و فلاحی ادارے بھی اس ضمن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جو اس کا ثبوت ہے کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت بخش اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بنیادی ذمہ داری ہے اور شجرکاری ایک ایسا عمل ہے جسے فروغ دے کر ماحولیاتی مسائل سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے، اس لئے ان کاموں کو ہمہ وقت اور ہر سطح پر جاری رہنا چاہئے، اس قسم کے مثبت اقدامات کے ذریعے شہریوں میں اپنے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات جاری رہیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard