Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں-  
     
  18-Feb-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، کالج میں مالیاتی اور انتظامی معاملات کو درست کیا جائے، کالج آف نرسنگ اور ڈینٹل کے شعبوں کو فعال کیا جائے، یہ بات انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، کالج کی پرنسپل پروفیسر نرگس انجم، وائس پرنسپل ڈاکٹر عقیل شیخ، پروفیسر فرحت جعفری، ڈائریکٹر اکائونٹس جاوید قیصر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو بہتر طور پر چلانے کے لئے مالیاتی انتظام کو بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے جبکہ منظم اور سخت نظم و ضبط کے ذریعے ہی کسی ادارے کے ثمرات سے مستفید ہوا جاسکتا ہے، ادارے کی امیج بلڈنگ بے انتہا ضروری ہے کیونکہ کالج میں مستقبل کے مسیحا زیر تعلیم ہیں اور آنے والے وقتوں میں یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میڈیکل کے شعبے میں خدمات انجام دیں گے اس لئے ان کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا عمل بھی جاری رہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم انتہائی اہم شعبہ ہے اللہ تعالیٰ کے بعد انسانی زندگیوں کا درومدار ہمارے انہی مسیحائوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے اگر ان طلبہ کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو یقینا بہترین ڈاکٹرز پیدا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حاصل کردہ میڈیکل کی تعلیم کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے اور یہاں کے میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ درست سمت میں بڑھا جائے اور ایک بار پھر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو کراچی کا بہترین طبی ادارہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ اسی ماہ کے آخر میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے اس لئے ابھی سے یہ کوشش کی جائے کہ یہ طلبہ کالج کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کریں اور ان طلبا و طالبات کو کالج میں تمام سہولیات بھی دستیاب ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کالج میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی داخلہ لیتے ہیں اور ان کے والدین اپنا پیٹ کاٹ کر ان کی فیسیں ادا کرتے ہیں اس لئے طلبہ سے بھی میں درخواست کروں گا کہ وہ انتہائی محنت ، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز کوٹے پر داخل ہونے والے طلبہ سے ڈالرز کے بجائے پاکستانی روپوں میں فیس وصول کی جائے اور جس دن ان کے والدین فیس جمع کرائیں اس دن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقرر کردہ نرخ دیکھ کر پاکستانی روپوں میں فیس وصول کی جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پرنسپل کے ایم ڈی سی کو ہدایت کی کہ کالج کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد کرکے جو بھی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard