Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر قبرستانوں میں بہتر انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے-  
     
  22-Mar-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر قبرستانوں میں بہتر انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، قبرستانوں میں نکاسی آب کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، شب برأت پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آتی ہے لہٰذا گزشتہ تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبرستانوں کے اطراف راستوں کی صفائی ستھرائی، روشنی اور پانی کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں، اس حوالے سے ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن قائم ہونے کا فائدہ شہریوں کو ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب برأت کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سید افضل زیدی، ڈی سی کورنگی شہریار میمن ،ڈی سی سینٹرل راجہ دھاریجو ،ڈی سی کیماڑی مختار ابڑو، ایڈمنسٹریٹر ملیر زین العابدین،مشیر مالیات غلام مرتضیٰ بھٹو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شبیہہ الحسن زیدی، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز، چیف فائر آفیسر مبین احمد، ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ڈسٹرکٹس انتظامیہ سے کہا کہ وہ شب برأت کے انتظامات کے لئے فوکل پرسنز مقرر کریں تاکہ کسی بھی علاقے میں واقع قبرستان کے حوالے سے فوری رابطہ کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کے ایم سی اور ڈی ایم سی مل کر پورے شہر میں ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے، صرف شب برأت کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ دیگر معاملات مثلاً رین ایمرجنسی کے حوالے سے بھی ڈسٹرکٹس انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے اور ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے جس میں ایک ہی کام کو دہرانے کے بجائے شہری ادارے باہمی رابطے کے ذریعے ایک ہی بار مسائل حل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں واقع قبرستانوں کو جانے والے راستوں کا فوری دورہ کرکے وہاں جھاڑیاں اور دیگر رکاوٹیں صاف کی جائیں اور جہاں بھی روشنی اور پانی کے انتظامات درکار ہیں فوری اقدامات کرکے ان کاموں کو بھی مکمل کرلیا جائے، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے اطراف لوگوں کی رہنمائی اور ٹریفک کنٹرول میں پولیس کی مدد کے لئے سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے قبرستانوں میں ہی نہیں بلکہ دیگر اداروں کے زیرانتظام قبرستانوں میں بھی صفائی ستھرائی، پانی اور روشنی کے بہتر انتظامات چاہتے ہیں، قبرستانوں کے عملے کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے، شہریوں کے لئے بھی قبرستانوں میں ماسک کا انتظام ہونا چاہئے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس موقع پر مختلف ڈسٹرکٹس کے نمائندوں سے اپنے علاقوں میں شب برأت کے انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان سے اپنی حدود میں واقع قبرستانوں کی مکمل فہرست فراہم کرنے کے لئے کہا تاکہ اس فہرست کی روشنی میں ضروری انتظامات کئے جاسکیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹس انتظامیہ کے نمائندوں نے بتایا کہ ضلع غربی میں 29 ، ضلع ملیر میں 21، ضلع جنوبی میں 3 قبرستان واقع ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام 203 قبرستانوں میں میں 39 رجسٹرڈ ہیں اور ان میں مختلف سوسائٹیز کو الاٹ کئے گئے 91 قبرستان بھی شامل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شب برأت کے انتظامات کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ ادارے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں تاہم شہریوں کی بھی یہ ذمہ دار ی ہے کہ وہ اس حوالے سے بلدیاتی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور موثر کردار نبھائیں تاکہ ہم سب مل کر شب برأت کے حوالے سے مزید بہتر اور جامع انتظامات کرسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard