Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ سائیکل ریس کے کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کیے-  
     
  23-Mar-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے اسپورٹس گالا کے تحت مختلف مقابلوں میں کراچی کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ سائیکل ریس کے کامیاب شرکاء میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن منصور قاضی، کنسلٹنٹ سید خورشید شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس کنور ایوب اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، یہ سائیکل ریس ناگن چورنگی سے مزار قائد تک گرین لائن بس سروس کے روٹ پر منعقد کی گئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اسپورٹس گالا منعقد کیا ہے جبکہ کے ایم سی کی کرکٹ، ہاکی، اور فٹ بال کی ٹیمیں بھی بنا دی گئی ہیں جو شہر اور بیرون شہر مختلف مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے چاروں اسپورٹس کمپلیکس کو کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے فعال کیا جارہا ہے جبکہ کے ایم سی کے کھیلوں کے میدان جو مختلف اداروں اور تنظیموں کے پاس ہیں ان کے منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان میدانوں میں عام شہریوں کو بھی کھیلنے کا موقع فراہم کریں اور بڑے میدانوں کے اطراف واکنگ ٹریک بنائے جائیں تاکہ شہری اس سے استفادہ کرسکیں، انہوں نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بے انتہا ضروری ہیں اور نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کو فروع دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے تک ہماری قومی ہاکی ٹیم دنیا میں پہلے نمبر پر تھی لیکن اب سترویں نمبر پر ہونا لمحہ فکریہ ہے،اسی طرح کرکٹ میں بھی ہم اپنا مقام کھوتے جارہے ہیں، ہمیں اپنے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا ہوگا اسی طرح سائیکلنگ، اسکواش، بیڈ منٹن جمناسٹک، باکسنگ اور دیگر کھیلوں کو بھی پروان چڑھاناہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی نے ماضی میں دنیا کے عظیم کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور آج بھی کراچی کے نوجوان یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ کھیلوں میں اپنا نام پیدا کریں ہمیں ان نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کرنا ہونگی، سائیکل ریس میں 26 سائیکلسٹ نے حصہ لیا، محمد عرفان اول، بلال دوئم اور شعیب سوئم رہے، اول آنے والے سائیکلسٹ کو دس ہزار روپے اور ٹرافی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو سات ہزار روپے اور ٹرافی اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو پانچ ہزار روپے اور ٹرافی انعام کے طور پر دی گئی جبکہ تمام سائیکلسٹ کو ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ایک ہزار روپے انعام دیا گیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard