|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation’s Spokesman Ali Hassan Sajid on Thursday warned those who are spreading fake and fabricated news about ‘’deteriorated
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday directed his sub-ordinates to take measures for upgradation of Karachi Medical and Dental College (KMDC)
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday said that encroachment would be removed completely from Shahab ud din market.
While talking to media afte
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed has said that the fumigation campaign would continue across the city with the cooperation of Sailani Welfare Trust.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that encroachments have been removed around main gate of Shahab ud din market.
Special operation was
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں-
|
|
|
|
|
|
24-Mar-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولیات فراہم کی جاسکیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ون ونڈو آپریشن متعارف کررہے ہیں تاکہ تمام متعلقہ کام ایک ہی جگہ انجام پائیں، بلدیاتی خدمات کی فراہمی سے وابستہ اداروں اور یوٹیلیٹی سروسز کی فراہمی پر مامور اداروں کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سے نہ صرف باہمی معاملات حل ہوں گے بلکہ شہر کی بہتری اور ترقی کے کاموں کو بھی تیزی سے انجام دیا جاسکے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے اپنے حصے کا کردار بھرپور ادا کر رہی ہے اور شہر کے دیگر اہم اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ ہے جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیائ، ڈائریکٹر حیدر علی، حارث صدیقی، جنرل منیجر فرید احمد، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی خالد خان، مشیر قانون عذرا مقیم، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی، چیف انجینئر ای اینڈ ایم عبدالغفار، عباس علی شاہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی، ڈائریکٹر اکاموڈیشن محمد متین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ آج ہونے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) مثبت اور مفید پیشرفت ہے اور امید ہے کہ ہم جلد آگے کی طرف بڑھیں گے اور تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے بجلی کے بلوں کی ادائیگی، انفرادی میٹرز کی تنصیب اور دیگر باہمی معاملات حل کئے جائیں گے، کے الیکٹرک کے ساتھ بھرپور ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں، پہلے قدم کے طور پر غیرپیچیدہ معاملات پر پیشرفت کی ہے جس کے بعد دیگر امور بھی باہمی اشتراک سے طے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مفادات کا تحفظ اور غیرقانونی کاموں کو مکمل طور پر روکاجاسکے، مفاہمتی یادداشت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو جبکہ کے الیکٹرک کی طرف سے ڈائریکٹر حیدر علی نے دستخط کئے جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی سرکاری مکانات، فلیٹس، دکانوں، دفاتر اور اپنے زیر انتظام دیگر جگہوں کے لئے درکار بجلی کے نئے یا اضافی کنکشنز کی فہرست مہیا کرے گی جبکہ کے الیکٹرک کی طرف سے کے ایم سی کے رہائشی فلیٹس میں انفرادی میٹرز لگائے جائیں گے جس کے بل کی ادائیگی وہاں رہائش پذیر افراد خود کریں گے، پہلے مرحلے میں عباسی شہید اسپتال کالونی کے 94 ڈاکٹر ز/اسٹاف فلیٹس، سینٹرل فائربریگیڈ اسٹیشن اور ملحقہ رہائشی کالونی کے 100 فلیٹس میں انفرادی میٹرز کی تنصیب مکمل کی جائے گی جس کے بعد کے ایم سی کی دیگر رہائشی کالونیوں میں بھی میٹرز نصب کئے جائیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے کے الیکٹرک کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور بجلی کے استعمال میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کے انسدادمیں بھی مکمل مدد کرے گی، اس کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی انفرادی میٹرز کی تنصیب مکمل ہونے تک بلک کنکشن بلوں کی ادائیگی کے لئے ذمہ دار ہوگی، اس موقع پر کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی مشترکہ کمیٹی کے اراکین نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی تمام رہائشی جگہوں پر مقیم افسران و ملازمین کو فوری مطلع کردیا جائے کہ ان کی حدود میں انفرادی میٹرز کی تنصیب کے لئے کے الیکٹرک کو رسائی فراہم کردی گئی ہے لہٰذا وہ اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جو بھی چھوٹے یا بڑے تنازعات ہیں انہیں باہمی طور پر طے کیا جائے جس میں دونوں اداروں کا فائدہ ہے، جہاں تک قانونی امور کا سوال ہے ان کا بھی مشترکہ کمیٹی میں شامل قانونی ماہرین کے ذریعے جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|