Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی میں فوتگی (Deceased)کوٹہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے-  
     
  24-Mar-2021  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی میں فوتگی (Deceased)کوٹہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور دوران سروس انتقال کرجانے والے ملازمین کے بقایاجات اور پینشن کی ادائیگی کو ترجیح دی جائے، مرحوم ملازمین کے لواحقین میں سے جن افراد کو ملازمت دینا مقصود ہے ان کی فہرست فوری فراہم کی جائے، یہ بات انہوں نے سجن یونین کے ایم سی کے صدر ذوالفقار شاہ کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں میونسپل ورکرزٹریڈ یونین کے ملک نواز، فائر فائٹر ایکشن کمیٹی کے شاہد قادری، عامر رضا، محمد راشد اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر مشیر مالیات غلام مرتضیٰ بھٹو، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ اصغر درانی، ڈائریکٹر ویٹرنری سروسزاحسن مرزا اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ فائر بریگیڈ ملازمین کو فائر رسک الائونس ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن فنڈز کی کمی کے باعث اس کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی مد میں ساڑھے 4 کروڑ روپے کی کمی کا سامنا ہے جبکہ فروری کی تنخواہ کی ادائیگی میں بھی 6 کروڑ روپے کا شارٹ فال ہے اس کے باوجود اس بات کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ فائر فائٹرز کو آئندہ 15 روز میں ایک ماہ کا فائر رسک الائونس ادا کردیا جائے کیونکہ کراچی کا ہر شہری ان کی انتہائی اہم خدمات کا معترف ہے، ملازمین کی ماہانہ تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی میں موجودہ شارٹ فال کو جلد دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں یہ شارٹ فال 40 کروڑ سے کم ہو کر 6 کروڑ پر آگیا ہے، انہوں نے کہاکہ محکمہ باغات پورے شہر میں شجرکاری کررہا ہے لیکن ابھی تک انہیں کوئی فنڈز نہیں دیئے گئے، اسی طرح میونسپل یوٹیلیٹی بلز کی گزشتہ ایک سال سے تقسیم بند تھی انہیں بھی صارفین میں تقسیم کرانا شروع کیا ہے اور بقایا جات کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد کی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ کے ایم سی کی ریکوری میں اضافہ کرکے اسے مالی استحکام کی طرف گامزن کیا جاسکے اور ادارہ جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ تمام ملازمین کے ایم سی کو اپنا ادارہ سمجھتے ہوئے اسے مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، حکومت سندھ انتہائی سنجیدگی کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی معاملات کو حل کر رہی ہے، بہت جلد ملازمین کو پینشن، بقایا جات اور رسک الائونس کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی، امید ہے کہ حکومت سندھ کے تعاون سے ان تمام مسائل پر قابو پا لیں گے، اس موقع پر مختلف بلدیاتی تنظیموں کے عہدیداران نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ادارے کی بہتری اور شہریوں کو ہر ممکن بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard