|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation’s Spokesman Ali Hassan Sajid on Thursday warned those who are spreading fake and fabricated news about ‘’deteriorated
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Thursday directed his sub-ordinates to take measures for upgradation of Karachi Medical and Dental College (KMDC)
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Monday said that encroachment would be removed completely from Shahab ud din market.
While talking to media afte
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed has said that the fumigation campaign would continue across the city with the cooperation of Sailani Welfare Trust.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that encroachments have been removed around main gate of Shahab ud din market.
Special operation was
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قائدین پر مزار قائد سے شارع فیصل کے درمیان مرکزی سڑک اور سروس روڈ کی پیوندکاری کی جا رہی ہے-
|
|
|
|
|
|
25-Mar-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قائدین پر مزار قائد سے شارع فیصل کے درمیان مرکزی سڑک اور سروس روڈ کی پیوندکاری کی جا رہی ہے تاکہ اس اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بہتر بنایا جاسکے، اب تک ایک لاکھ مربع گز سڑک کا پیچ ورک مکمل کرلیا گیا ہے اور بقیہ 20 فیصد کام تین سے چار روز میں مکمل ہوجائے گا، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے مقابل سروس روڈ اور عسکری پارک کے سامنے واٹر بورڈ کی طرف سے کھودی گئی سڑک کی بھی استرکاری کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، یہ بات انہوں نے محکمہ ورکس کے تحت شہر میں جاری سڑکوں کی مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ انفراسٹرکچر کا سروے کرکے سڑکوں اور شاہراہوں کی مرمت و استرکاری کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرا رہے ہیں جس سے مختلف علاقوں میں صورتحال خاصی حد تک بہتر ہوئی ہے، خاص طور پر ایسے مقامات پر توجہ دی جا رہی ہے جہاں شہریوں کی آمدورفت بہت زیادہ ہے اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک کے دبائو کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سامنے واقع اسپتال اور مدرسے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے جنہیں سروس روڈ کی خستہ حالت کے باعث شکایات تھیں جنہیں دور کردیا گیا ہے اور اب یہ سروس روڈ موٹر ایبل ہوچکی ہے، اسی طرح عسکری پارک کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر واٹر بورڈ کی طرف سے کھدائی کی گئی تھی اور یہاں سے ٹریفک کو گزرنے میں رکاوٹ ہو رہی تھی لہٰذا اس کا بھی فوری نوٹس لے کر سڑک کو ہموار کرنے کے بعد استرکاری کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مزید جہاں بھی سڑکوں کی مرمت و پیوندکاری کی ضرورت ہوئی اس کام کو بلاتاخیر انجام دیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ ورکس کو واضح ہدایات کردی ہیں کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے والے کام تیزی سے مکمل کئے جائیں اور اس کے لئے تمام تر دستیاب مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لائی جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ورکس کی فیلڈ فورس مختلف علاقوں میں سڑکوں اور شاہراہوں کا مسلسل جائزہ لینے کا کام جاری رکھے اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ تعمیراتی کام پائیدار اور دیرپا ثابت ہوں، اگر کہیں پانی و سیوریج کی لائنوں سے رسائو ہو رہا ہے تو اسے واٹر بورڈ سے رابطہ کرکے دور کیا جائے کیونکہ مرمت و تعمیر ہونے والی سڑکوں کو دوبارہ خراب ہونے سے بچانے کے لئے وہاں پانی کھڑا ہونے سے روکنا ضروری ہے، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے شاہراہ قائدین کا دورہ کیا اور مزار قائد سے لے کر شارع فیصل تک مین روڈ اور سروس روڈ پر پڑنے والے گڑھوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی کو ہدایت کی تھی کہ اس سڑک کی مرمت جلد از جلد کی جائے جس کے بعد یہاں محکمہ ورکس نے کام شروع کردیا تھا اور اب تک 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک اور عسکری پارک کے سامنے سڑک اور سروس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے نوٹس لینے کے بعد یہاں فوری استرکاری کی ہدایت کی تھی جس پر محکمہ ورکس نے اس کام کو مکمل کردیا ہے اور اب یہاں ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|