Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے قائد آباد تک شارع فیصل کو کشادہ کرنے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا  
     
  02-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ شارع فیصل کو کشادہ کرنے کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھا کر انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس اہم شاہراہ پر سفر کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں، یہ بات انہوں نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے قائد آباد تک شارع فیصل کو کشادہ کرنے کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹربدر جمیل، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز شہاب انور ، پروجیکٹ کنسلٹنٹ اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اس دورے کے دوران جناح برج، ملیر 15 اور قائد آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت سے متعلق پروجیکٹ ڈائریکٹرز سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ شارع فیصل کے ترقیاتی کاموں کو دو حصوں میں مکمل کیا جارہا ہے پہلا حصہ ایئر پورٹ سے ملیر 15 تک اور دوسرا حصہ ملیر 15 سے قائدآباد تک سڑک کو کشادہ کرنے پر مشتمل ہے، ملیر 15 سے قائد آباد تک شارع فیصل کو کشادہ کرنے کا کام فروری 2017 تک مکمل کرکے اس حصے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، اس موقع پر ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تخمینی لاگت 785.217 ملین روپے ہے جو حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے اس منصوبے کا آغاز مارچ 2016 میں ہوا اور اس کی تکمیلی مدت 12 ماہ ہے اور مارچ 2017 تک اسے مکمل کیا جانا ہے، اب تک 48 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے ، شارع فیصل کے جس حصے پر ترقیاتی کام کیا جا رہا ہے اس کی لمبائی 4.9 کلو میٹر ہے جبکہ سڑک کی چوڑائی 22 میٹر ہے ، ایس ڈبلیو نالے کی لمبائی 4.9 کلو میٹر اور چوڑائی ایک میٹر ہے جبکہ یہ سڑک تین تین لین کے دو ٹریکس پر مشتمل ہے اور سروس روڈ کی لمبائی 4.9 کلو میٹر جبکہ چوڑائی 7.3 سے لیکر 14 میٹر تک ہے، منصوبے کے تحت شارع فیصل کے اس حصے میں روشنی کے لئے ہر 40 میٹر کے بعد LED لائٹس نصب کی جائیں گی اور سڑک کے دونوں جانب گرین بیلٹ بنائی جائے گی جبکہ نالے کے ساتھ نیو جرسی بیریئر کی تنصیب عمل میں آئے گی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شارع فیصل شہر کی اہم ترین شاہراہ ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں شہریوں کا گزر ہوتا ہے اور یہ شاہراہ کراچی کے مختلف علاقوں کو باہم منسلک کرتی ہے لہٰذا یہاں جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور پائیداری کا خاص خیال رکھنا چاہئے ساتھ ہی یہ کوشش بھی ہونی چاہئے کہ یہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور تیزی سے مکمل ہوں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل کے مختلف جنکشنز پر ٹریفک جام کی صورتحال کے خاتمے کے لئے بھی ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنا ضروری ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شارع فیصل سے گزرنے والی ٹریفک کو خاطر خواہ سہولت ملے گی اور سفری دورانیے میں کمی کے ساتھ ساتھ ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے بھی نجات مل جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہرممکن بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا بلدیاتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے جبکہ کسی بھی شہر کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لئے سڑکوں کے نیٹ ورک کو جدید اور بہتر بنانا ضروری ہے۔میئر کراچی نے اس موقع پر پروجیکٹ کنسلٹنٹ ندیم انصاری کے انتقال پر وہاں موجود ان کے صاحبزادے سے جو اس پروجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں اظہار تعزیت بھی کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard