Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں ضلع کورنگی کے مکینوں کوبہتر سہولیات میسر آئیں گی  
     
  02-Jan-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہی شہری سہولیات کو بہتر بنا سکتی ہے تعمیراتی کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں ضلع کورنگی کے مکینوں کوبہتر سہولیات میسر آئیں گی یہ بات انہوں نے ضلع کورنگی کے دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی کاموں اور سو روزہ صفائی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی نے ضلعی میونسپل کارپوریشن کورنگی کی تین یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور انہوں نے یوسی 9 میں سڑکوں کی استرکاری اور گلیوں کو پختہ کرنے کے کام کا معائنہ کیا، ڈپٹی میئر کراچی نے شاہ فیصل کالونی یوسی 1 کے دورے کے موقع پر سڑکوں کے تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق انجام دینے کی ہدایت کی، انہوں نے علاقے میں موجود میڈیکل ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے یوسی 6 میں جسے ماڈل یوسی قرار دیا گیا ہے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے میں سڑکوں اور گلیوں کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے اور شہریوں کو اپنے روزمرہ امور انجام دینے میں کوئی دشواری نہ ہو، ڈپٹی میئر کراچی ضلعی میونسپل کارپوریشن کورنگی کے دفتر بھی گئے جہاں انہوں نے چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی نیئر رضا سے ملاقات کی اور ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں خصوصاً سو روزہ صفائی مہم کے کاموں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کورنگی کراچی کا اہم ضلع ہے جہاں صنعتی علاقہ بھی واقع ہے لہٰذا یہاں سڑکوں ، گلیوں اور پارکوں کے ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہونے چاہئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی زیادہ تر آبادی صنعتی زون سے اپنا روزگار حاصل کرتی ہے جبکہ صنعتکار برادری کے لئے بھی یہ علاقہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انہیں بہتر انفراسٹرکچر مہیا کرنا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ علاقے میں صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا ہوسکیں۔ڈپٹی میئر کراچی نے اپنے دورے کے دوران کورنگی کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں پر مامور عملے سے بھی ملاقات کی اور ان سے منصوبے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن بہتر سہولیات کم سے کم وقت میں مہیا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں مساوی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ پورا شہر ایک ساتھ ترقی کرے اور تمام شہریوں کو خواہ وہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں رہتے ہوں یکساں شہری سہولیات میسر آئیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard