Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سروسز رولز مکمل کرلئے جائیں تاکہ ان کو حتمی شکل دی جاسکے  
     
  03-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سروسز رولز مکمل کرلئے جائیں تاکہ ان کو حتمی شکل دی جاسکے، اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے مضبوط باہمی رابطے بے حد ضروری ہیں ، ملازمین ذاتی اختلافات کو بھول کر ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں ، کے ایم ڈی سی کی بہتری کے لئے نئی اسکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرائی جائیں تاکہ ادارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے یہ بات انہوں نے منگل کی دوپہر اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ضلعی میونسپل کارپوریشن وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئرڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی عباسی، سینئر ڈائریکٹرمیونسپل سروسز مسعود عالم، پرنسپل کے ایم ڈی سی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ایم ڈی سی نے شرکت کی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے متعلق جو سمریز التواء کا شکار ہیں انہیں ان کی کاپیاں فراہم کی جائیں تاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے ان کی منظوری حاصل کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعلیمی معیار میں کسی بھی صورت کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی اور یہ معیاری اور مثالی درس گاہ کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھے گی، انہوں نے کہا کہ افسران یا ملازمین کے درمیان باہمی رنجشوں کو ادارے میں کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ہم ادارے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل میں اضافہ ہو تاکہ مسائل پر قابو پایا جاسکے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں بھی کے ایم ڈی سی کی جانب سے کچھ نئی اسکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرائی جانی چاہئے تھیں، 2013ء میں بھی کچھ اسکیمیں منظور ہوئی تھیں مگر بعد میں اس کا فالو اپ نہیں لیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہر فیکلٹی میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ماہر اساتذہ کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کو بہترین تربیت فراہم کرسکیں۔میئر کراچی وسیم اختر کو اس موقع پر پریزنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا قیام 1991ء میں ہوا ہے جبکہ 2012ء میں کالج میں MBBS کی 250 اور BDS کی 100 سیٹیں مختص کی گئیں جن میں میرٹ پر 70 فیصد ، سیلف فنانس 20 فیصد اور اوورسیز کے لئے 10 فیصد نشستیں مختص ہیں، انہیں بتایا گیا کہ کے ایم ڈی سی سے ملحقہ ٹیچنگ اسپتالوں میں عباسی شہید اسپتال، ڈینٹل اسپتال کے ایم ڈی سی ، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، اسپنسر آئی اسپتال اور سوبھراج میٹرنٹی ہوم شامل ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard