Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کراچی چڑ یا گھر میں آج جلدی امراض میں مبتلا سفید شیرنی کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا گیا  
     
  03-Jan-2017  
     
   
     
  کراچی چڑ یا گھر میں آج جلدی امراض میں مبتلا سفید شیرنی کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا گیا ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم دن دو بجے چڑیا گھر پہنچی ، ٹیم میں ڈاکٹر اسما جی والا، ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ اور چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹرز شامل تھے، اس میڈیکل ٹیم نے شیرنی کو بے ہوش کرنے کے بعد شیرنی کی جلد پر پڑنے والے سرخ دھبوں کا معائنہ کیا اور خون کے نمونے حاصل کئے ، حاصل کردہ ان نمونوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کردیا گیا اس ساری کارروائی کو دوسرے پنجرے میں بند شیر خاموشی سے دیکھتا رہا اور شیرنی کے علاج پر بظاہر مطمئن دیکھائی دیا ، شیرنی کے میڈیکل بورڈ نے بعد میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آتے ہی ادویات میں کمی بیشی کی جائے گی انہیں بتایا گیا کہ شیرنی کو جلدی بیماری لاحق ہے جس کا گزشتہ ایک ماہ سے علاج کیا جا رہا ہے اور اینٹی بائیوٹک ادویات کا ایک ماہ کا کورس ایک تک مکمل کراجاچکا ہے، شیرنی کی مکمل نگہداشت کی جا رہی ہے اور اس کی بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ خوراک کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس، ڈائریکٹر زو فہیم خان اور زو کے دیگر افسران بھی طبی معائنہ کے دوران وہاں موجود رہے ، زو کی انتظامیہ نے بتایا کہ شیرنی کے ساتھ ساتھ مختلف جانوروں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تاکہ موسم سرما میں لگنے والی مختلف بیماریوں سے ان جانوروں کو بچایا جاسکے، شیرنی کے علاج کی غرض سے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ نے شیرنی کی صحت سے متعلق اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ اگلے ایک ماہ کے دوران شیرنی مکمل طور پر صحت مند ہوجائے گی جبکہ میڈیکل بورڈ اگلے تین ماہ تک شیرنی کی صحت سے متعلق نگرانی کریں گے اور مختلف مواقع پر دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ میڈیکل بورڈ نے کراچی چڑیا گھر آنے والے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شیرنی کی صحت کے پیش نظر اسے تنگ اور اس کے آرام میں خلل ڈالنے سے گریز کریں تاکہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوسکے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ شیرنی کے پنجرے اور اطراف میں جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جا رہا ہے۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے شیرنی کے معائنہ کے دوران ٹیلیفون کے ذریعے میڈیکل بورڈ سے شیرنی کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard