Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں پر 80 فیصد تجاوزات قائم کی جاچکی ہیں اور گزشتہ 8 سالوں میں نالوں کی صفائی اور تجاوزات روکنے پر توجہ نہیں دی گئی  
     
  04-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں پر 80 فیصد تجاوزات قائم کی جاچکی ہیں اور گزشتہ 8 سالوں میں نالوں کی صفائی اور تجاوزات روکنے پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث بااثر لوگوں نے قیمتی زمینوں پر قبضے کرکے عمارات تعمیر کرلیں یہ بات انہوں نے بدھ کے روز نہر خیام کلفٹن کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز انور شہاب ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے نہر خیام پر تجاوزات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں فوری طور پر مسمار کیا جائے اور جو نرسریاں اور شوروم کی گاڑیاں نہر خیام کی زمین پر کھڑی کی جاتی ہیں انہیں ہٹا کر نہر خیام کے ساتھ ساتھ گزرنے والی سڑک کو کشادہ کیا جائے اور بقیہ حصے پر فٹ پاتھ بنائی جائے تاکہ اس نالے کی بہتر شکل سامنے آئے ، میئر کراچی نے کہا کہ نہر خیام 400 فٹ چوڑی تھی جس پر تجاوزات قائم کرکے کئی مقامات پر اب یہ 100 فٹ رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور نالے میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کے معاملے پر واٹر بورڈ اور کے ڈی اے کے ساتھ رابطہ کرکے مربوط پروگرام بنایا جائے انہوں نے کہا کہ یہ برساتی نالے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ہوتے ہیں لیکن نہر خیام کو اس کے ساتھ ساتھ رہنے والے شہریوں نے سیوریج کی نکاسی کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ، میئر کراچی نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ اوشین مال سے ملحق نالے پر چار دیواری بنا کر زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور مسلح افراد کو اس کی حفاظت پر مامور کیا گیا ہے ، میئر کراچی اس جگہ کو دیکھنے کے لئے پہنچے تو وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ نے چار دیواری کا دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر میئر کراچی نے احکامات جاری کئے کہ اس پلاٹس کی چار دیواری کو منہدم کیا جائے اور نہر خیام کی گزرگاہ کو مکمل طور پر صاف کیا جائے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر خیام 1.75 کلو میٹر طویل ہے اور یہ چوہدری خلیق الزماں روڈ سے شروع ہو کر شہید بے نظیر بھٹو پارک بوٹ بیسن تک آتی ہے جہاں پر اس کا پانی سمندر میں داخل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے اردگرد کی زمین انتہائی قیمتی ہے اس لئے لینڈ مافیا اکثر و بیشتر نہر خیام کو بند کرکے اس پر تجاوزات قائم کرلیتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس کے دونوں اطراف دیوار بنانے کی تجویز ہے جبکہ ایک سائیڈ پر فٹ پاتھ بنا کر زمین کو لینڈ مافیا سے بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ نہر خیام بند ہوئی تو کلفٹن کا یہ علاقہ برسات کے دنوں میںپانی میں ڈوب سکتا ہے ، میئر کراچی نے اس موقع پر ہدایت دی کہ نہر خیام سے کچرا اور کیچڑ نکالنے کا کام کل سے شروع کردیا جائے تاکہ پانی کا فلو تیز ہوسکے اور نہر خیام کی گہرائی کو چھ فٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ان نالوں سے تجاوزات ختم کرکے انہیں چینلائز کیا جاسکے اور برسات کے دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں کو پانی میں ڈوبنے سے بچایا جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard