Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پورے ملک کا اکنامک حب ہے  
     
  04-Jan-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کاروبار کرنے والی بزنس کمیونٹی شہر کا درد رکھتی ہے انہیں بہتر ماحول اور انفراسٹرکچر ملے گا تو کراچی میں کمرشل سرگرمیاں فروغ پائیں گی اور ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پورے ملک کا اکنامک حب ہے ، سیاسی ہم آہنگی اور یونٹی آف کمانڈ ہو تو ہماری معیشت تیزی سے ابھر کر سامنے آسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں ڈپٹی میئر کراچی نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہارون عسکری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پرPSX کے جنرل منیجرثانی محمود اور ڈائریکٹرز عبدالمجید آدم اور احمد چنائے ، سیکریٹری حلیمہ بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران کے ایم سی اور PSX کے درمیان مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور اطراف میں گاربیج ، واٹر ، سیوریج اور پارکنگ سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی، ڈپٹی میئر کراچی اور ڈی ایم ڈی PSX نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم مل جل کر کام کریں گے اوربہتر مستقبل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی بنائیں گے تاکہ شہر کے مسائل جلد از جلد حل ہوں اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں، ڈپٹی میئر کراچی نے اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود روایتی بیل بھی بجائی۔ بعدازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے ساتھ اجلاس میں شہر کی بہتری کے فائدے کے لئے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی گئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کراچی کی ترقی اور بہتری کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے منصوبوں میں بزنس کمیونٹی کی مدد حاصل کی جائے اور ان کی مشاورت سے شہریوں کو بہتر سہولیات مہیا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹاک ایکسچینج کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی ہے اور کراچی کو درپیش مسائل سمیت دیگر معاملات بھی زیربحث آئے انہوں نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی کو بھی کے ایم سی کے محدود اختیارات اور اسے درپیش مسائل کا علم ہے تاہم ان سے گفتگو کرکے ہمیں بہتری کی سمت سفر کرنے میں مدد ملتی ہے ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں کے ایم سی، واٹر بورڈ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر شہری اداروں کے درمیان وسائل کی تقسیم اور دیگر معاملات سب کے سامنے آچکے ہیں اور اب بین الاقوامی سطح پر اس پر تنقید ہونے لگی ہے ، لوکل گورنمنٹ کا شعبہ وفاق نے صوبے کے حوالے کیا اور انہوں نے اسے نچلی سطح پر با اختیار بنانے کے بجائے سینٹرلائز کردیا اب ہمیں یہ تمام چیزیں آئینی طور پر ٹھیک کرنی ہونگی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک ،گاربیج، سیوریج، پانی، بجلی اور دیگر مسائل موجود ہیں تاہم اس کے باوجود بزنس کمیونٹی جس طرح یہاں کام کر رہی ہے اس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جو کاروبار اور صنعتیں یہاں سے منتقل ہوں انہیں روکیں اور دوسروں کو بھی بہتر مواقع دیں تاکہ کراچی میں صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو عروج حاصل ہو انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے کراچی کی اہمیت سے انکارممکن نہیں اس کا ثبوت کراچی میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور یہاں آنے والے وقت میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوگی اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ سمیت تمام ہی اہم سڑکوں پر ٹریفک فلو بہت زیادہ ہے تاہم چارجڈ پارکنگ کا اختیار صرف کے ایم سی کو حاصل ہے ، ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ہم ٹریفک مینجمنٹ پر بھی کام کررہے ہیں اور اس کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کے ساتھ مل کر صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم سڑکوں کے گرد تجاوزات بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور دکانداروں کو بھی اپنی حدود کے اندر سامان رکھنا چاہئے تاکہ ٹریفک جام کے مسائل پیدا نہ ہوں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard