Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Municipal Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے مدد لی جاسکتی ہے  
     
  04-Jan-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے کام کریں اداروں میں کسی بھی طرح سے اختلافات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ہم سب شہر کے مسائل حل کرنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اداروں کے کام اور ان کی ذمہ داریاں واضح طور پر موجود ہیں ، اس شہر سے منسلک ہر ادارے اور فرد کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے ، یہ بات انہوں نے بدھ کی شام کے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان ، ضلعی میونسپل کارپوریشن وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلعی میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے چیئرمین معید انور،ضلعی میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے میونسپل کمشنرز،کے ڈی اے کے چیف انجینئر اسد اللہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے مختلف معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے مدد لی جاسکتی ہے جس میں اداروں کے کام اور ذمہ داریاں واضح انداز میں درج ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے جلد ہی بائیومیٹرک سسٹم شروع کیا جار ہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جن ملازمین کو تنخواہ ادا کی جا رہی ہے وہ اپنی ڈیوٹیوں پر بھی آرہے ہیں ۔ سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق جن سڑکوں کی دیکھ بھال کے ایم سی کرتی ہے ان سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی کو لینی چاہئے جبکہ جن چھوٹے روڈز کی دیکھ بھال ڈی ایم سیز کرتی ہیں ان کی چارجڈ پارکنگ ڈی ایم سی لے سکتی ہے۔سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے میں بروقت تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے اپنے مستقل اور کام پر آنے والے ملازمین کی تفصیلات انہیں فراہم کرے تاکہ ان کو ادا کی جانے والی تنخواہوں اور پینشن کی رقم کی مد میں جو کمی آرہی ہے اس کے لئے حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پینشن مل سکے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہ اور پینشن کا نہ ملنا بڑا المیہ ہے اداروں کو چاہئے کہ وہ ان ملازمین کو فارغ کریں جو کام پر نہیں آرہے اور گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے ترقیاتی اسکیمیں پیش کرے تاکہ ان کو منظوری کے لئے گورنمنٹ کے پاس بھجوایا جاسکے جبکہ ایسے پروجیکٹ بھی سامنے لائے جانے چاہئیں جن سے ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہو،ہمیں سب اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، لوکل گورنمنٹ قانون موجود ہے لہٰذا اس قانون کے تحت ہمیں اپنے کام کو جاری رکھنا ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard