Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سو روزہ صفائی مہم میں مختلف علاقوں کی کچھ یوسیز کو منتخب کیا گیا ہے یہ کراچی کی صفائی کا معاملہ نہیں ہے  
     
  05-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سو روزہ صفائی مہم میں مختلف علاقوں کی کچھ یوسیز کو منتخب کیا گیا ہے یہ کراچی کی صفائی کا معاملہ نہیں ہے اس لئے ان منتخب یوسیز سے کچرا اٹھانے ، سیوریج کی لائنیں درست کرنے ، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی سمیت سڑکوں کی استرکاری اور گلیوں کی پختگی کا عمل جاری ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز سو روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی یوسی 9 میں بذریعہ کنکریٹ پیور تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ضلع کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، یوسی چیئرمین محمد کریم الباری، وائس چیئرمین صفدر رضا رضوی ، چیف انجینئرنثار شیخ، اسسٹنٹ انجینئر یاسین مغل دیگر افسران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، اس پروگرام کے تحت ضلع کورنگی کی منتخب شدہ سو گلیوں کو 7 کروڑ روپے کی لاگت سے پیور کنکریٹ کے ذریعے پختہ کیا جائے گا جس سے یہ گلیاں نہ صرف پختہ ہوں بلکہ خوبصورتی اور صفائی ستھرائی میں بھی اضافہ ہوگا اور ان گلیوں کی پیوندکاری بھی آسان ہوگی، انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں جو کام ہو رہا ہے اس سے عوام مطمئن ہیں، گلیاں صاف کی جارہی ہیں اور سڑکوں کی استرکاری کی جا رہی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کچرا اٹھانے، سیوریج کا مسئلہ حل کرنے اور صفائی ستھرائی کا مسئلہ آٹھ سال کا ہے اور اس بگاڑ کو صحیح کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ بہت سارے مسئلوں کو حل کرلیا جائے لیکن اگر بات چیت کے دروازے بھی ہم پر بند کردیئے گئے تو پھر احتجاج پر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے بات کی ہے اور امید ہے کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرلیا جائے گا ، وہاں پر موجود واٹر بورڈ کے افسران کو میئر کراچی نے کہا کہ وہ علاقے کی شکایات کا ازالہ کریں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، مشکلات اور مسائل کا مقابلہ کریں گے اور جو بھی حقائق ہوں گے وہ شہریوں کے سامنے لاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میں جس علاقے میں بھی جا رہا ہوں وہاں شہریوں کی بنیادی شکایت میں کچرے کے ڈھیر، گندگی، سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین ٹیم موجود ہے لیکن فنڈز کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے اور گزشتہ روز اپنے دورے کے دوران انہوں نے ان دونوں سڑکوں کی تعمیر کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، توقع ہے کہ مارچ تک ایئر پورٹ سے لیکر قائد آباد تک کی سڑک کو مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard