Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نےکراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی-  
     
  06-Jan-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے ملحقہ زمین پر جدید اسپتال کی تعمیر کے لئے پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ اسے منظوری کے لئے بھیجا جائے اور اس اسپتال سے ہونے والی آمدنی سے کے ایم ڈی سی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور اس اسپتال میں کے ایم ڈی سی کے طلبا و طالبات کو اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے مواقع فراہم کئے جاسکیں یہ بات انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی کے علاوہ کے ایم ڈی سی کے پرنسپل ، ڈائریکٹر فنانس، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بھی موجود تھے، میئر کراچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم ڈی سی کی موجودہ عمارت 10 ایکڑاراضی پر قائم ہے اس سے ملحق بقیہ زمین پر ایسا جدید اسپتال تعمیر کیا جائے جہاں علاج معالجے کی معیاری اور بہترین سہولیات دستیاب ہوں اور کے ایم ڈی سی کے طلبا و طالبات کے لئے یہ ایک بہترین ٹریننگ مرکز ثابت ہوانہوں نے اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو 30 جنوری تک کے ایم ڈی سی کے بائی لاز مکمل کرکے میئر کراچی کو منظوری کیلئے پیش کرے گی ، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم ڈی سی کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی جائے گی اور اس کا اجلاس بھی جلد بلایا جائے تاکہ کے ایم ڈی سی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے اور ادارے کی ترقی اور بہتری کے لئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں، انہوں نے کے ایم ڈی سی کی انتظامیہ کو عملے کی سینارٹی لسٹ مرتب کرکے اس پر ہونے والے اعتراضات سمیت میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بھیجنے کی ہدایت بھی کی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اسپتال سے ملحق زمین پر جدید اسپتال کی تعمیر بھی اسی کاوش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی کو ایک معیاری اور جدید طبی درس گاہ کے حیثیت دلانے کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے اور شہریوں کو ایک بہترین طبی درس گاہ اور علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ کے ایم ڈی سی میں داخلوں کے معاملے میں کوئی سفارش یا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا اور داخلوں کے حوالے سے مکمل میرٹ کی شفاف پالیسی برقرار رکھی جائے گی تاکہ یہ کالج اپنا معیار اور ساکھ برقرار رکھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard